According to the latest results Modi's alliance (NDA) has won 328 seats out of 542 seats. For majority 272 seats were needed.
Source: https://www.ndtv.com/elections?pfrom=election-cube
نئی دہلی : بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لوک سبھاکی 542میں سے463نشستوں کے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے مطابق انتہاپسند جماعت بھارتی جنتاپارٹی284نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس 107نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔
انتخابی نتائج کے دوران ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والی 7 مرحلوں پر مشتمل بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں 90کروڑ میں سے 54 کروڑ 20لاکھ ووٹرزنےحق رائےدہی استعمال کیا ہے، انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ، 2014 کے انتخابات میں بی جے پی اور اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ کانگریس کے حصے میں60 نشستیں آئی تھیں۔
خیال رہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے کے بعد ایگزٹ پولز کے نتائج جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق 2019 کے بھارتی انتخابات میں بی جے پی اوراس کے اتحادیوں کے جیتنے کے قومی امکانات ہیں تاہم کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ایگزٹ پولزکے نتائج مسترد کردیئے ہیں۔
NewsOne is coming soon
We are doing some maintenance on our site. Please come back later.
www.newsone.tv