Impact of 9/11

Nadeem57

MPA (400+ posts)
9/11
کا پہلا فاہدہ تو صدر بش نے آٹھایا اور امریکنوں کو دشمن سے خوف زدہ کر کے اگلا الیکشن آسانی سے جیت لیا ۔ القادہ کو بھی فاہدہ ہوا دوسری تمام اسلامی تحریکوں میں اسے ایک ممتاز مقام مل گیا [ کوئ تو ہے جو امریکہ کو چیلنج کرسکتا ہے ] ۔ دنیا بھر میں مقامی سیکوریٹی انڈسٹری کو خوب پنپنے کا ملا۔ لیکن سب سے زیادہ دنیا بھر کی سیکوریٹی ایجنسیوں کو ہوا ۔ ایک صدی سے زیادہ کی جدوجہد کے نیتیجے میں حاصل ہونے والے بنیادی آنسانی حقوق سے متعلق قوانین پر سمجھوتے شروع ہوگیے ۔

حکومتوں کو آسا...نی ہوگی ہے جو بھی غیراخلاقی کام کروانا ہو جسے اپنے ہی ملک کا قانون یا اسمبلی اجازت نہیں دےسکتی اسے ایجنسیوں سے کروالیا جاتا ہے ۔ کچھ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کے ہر ملک کے شہری ان پراسرار بندوں کو ہی اپنے ملک کا آصل محافظ سمجھتے ہیں ۔ ان لوگوں کی مہارت اور بہادری کی جھوٹی سچی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں ۔ اکژ فلموں میں ہیرو کسی ریگولر فورس کا آدمی نہیں بلکے کوی ایجنٹ ہوتا ہے جو بلا جھجکے دشمن کو قانون کی پروا کیے بغیر قتل کردیتا ہے

۔ نفسیات ایک ہی ہوتی ہے [جیسے کو تیسا یا ایسے کاموں میں تو ایسا کرنا ہی پڑتا ہے ]
آج کے غیر ملکی تعلقات میں ان ایجنسیوں کی راے کافی آہم ہوچکی ہے اور جو آکثر ملکی سالمیت کے نام پر منفی اور عوام دشمن ہوتی ہے ۔ یہ تناو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ انکی اہمیت میں کمی نہ آے ۔ [ سی آی آے ، موساد ، آی ایس آی ، را ، کے جی بی وغیرہ ] ایک ہی صف میں ہیں اس فرق کے ساتھ کے باقی سب ساری گڑبڑ کے باوجود بلآآخر سیاسی قیادت کا حکم مان لیتی ہیں لیکن ہماری والی اپنا حکم منوالیتی ہے ۔
 
Last edited by a moderator:

Athra

Senator (1k+ posts)
ہماری والی اپنا حکم اس لیے منوا لیتی ہے کیوں کہ حکم دینے والے انہی کہ پیدا کردہ بچے ہوتے ہیں اور بچہ کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو جاۓ باپ سے بڑا نہیں ہو سکتا