اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نا اہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت جمعرات کو ہو گی۔ اس سماعت کی کاز لسٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جاری کر دی ہے۔ کیس کی سماعت سنگل بنچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔
یاد رہے کہ فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست سمیع اللہ نے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں ان پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-نااہلی کیس: فواد چودھری...
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت جمعرات کو ہو گی۔ اس سماعت کی کاز لسٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جاری کر دی ہے۔ کیس کی سماعت سنگل بنچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ یاد رہے کہ فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست سمیع...
dunya.com.pk
اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس سے کاز لسٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر - ایکسپریس اردو
فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں ان پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے
www.express.pk