IG Punjab, Arif Nawaz bans mobile phones in all of the Punjab police stations

آخر الزماں

MPA (400+ posts)

: راولپنڈی: پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔

1803844-lahorepolice-1568008592-399-640x480.jpg


پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدمات کو چھپانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کے بعد تحریری اطلاعی رپورٹ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کردی جس میں آئندہ تھانے میں کسی کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کہ ہدایات درج ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فون جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوسکے استعمال کرسکیں گے، تھانے میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے، تھانے آنے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہوگی ، ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کرلیے جائیں گے۔



https://twitter.com/x/status/1170964192314179585
https://twitter.com/x/status/1170964407091961858
https://twitter.com/x/status/1170964620204478464
https://twitter.com/x/status/1170964664651603968
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کا ہمیں پولیس تبدیلی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے ،
-
?
-
اچھا آغاز ہے تبدیلی کا کہ نہ ہوگا فون نہ ہوگا ظلم -
-
punjab police murdaa baad
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)

پولیس نے اپنا ننگا پن ختم کرنے کی بجائے لوگوں کے دیکھنے پر پابندی لگا دی
لخ لعنت

پولیس کی اپنی کوئی اوقات نہیں یہ سیاستدانوں کے پالتوں کتے ہیں ، جو اپنے مالکان سے گالی کھانے کو خوش نصیبی سمجتھے ہیں ایسے سارے آرڈر اوپر سے ہی آنے ہیں کیوں کے آخر پر تو مجھ جیسے عمران خان کے سپورٹر سوال تو حکومتوں سے ہی کریں گیں نہ کے گندی پولیس سے
 

الرضا

Senator (1k+ posts)
راولپنڈی:

پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔


اسمارٹ فونز کی جگہ کی پیڈ والا نوکیا استعمال کریں۔ نئے پاکستان میں کپڑوں کے بجائے پتے پہننا شروع کر دیں۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
راولپنڈی:

پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔



Any Notice or official order to confirm this news ? or any original incident to support the claim ?
 

الرضا

Senator (1k+ posts)
Any Notice or official order to confirm this news ? or any original incident to support the claim ?
آفیشل آرڈر کی کیا ضرورت ہے؟ پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔ سیکیوریٹی وجوہات کی بناء پر تھانوں کے داخلی دروازوں پر ایک اہلکار تلاشی لے گا۔ اسمارٹ فون تحویل میں لے لے گا اور واپسی پر لوٹا دے گا۔
دیکھنا یہ ہے کہ ٹوئیٹر اور یوٹیوب سے پریشان آصف غفور سوشل میڈیا پر کب پابندی لگواتے ہیں۔
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
جب تک حرام خور پولیس والوں کو سسٹم سے باہر نہ کریں گے تبدیلی نہیں آسکتی جیسا کہ کے پی کے کی گورنمنٹ نے چار سے پانچ ہزار حرام خور پولیس والوں کو نکالا تھا ایسی طرح سے باقی بھی پبلک افسس میں جو کوئی بھی حرام خور ھو یا ڈیوٹی میں سہی سے نہیں کرتا ھےسسٹم سے باھر کریں۔
 

Sean

Politcal Worker (100+ posts)
ویسے اچھا ہے کہ عوام کی پلس سٹیشن میں پر درد چھترول یا وحشی قتل عام کی ویڈیوز نہیں ہوں گی تب جا کر پلس کا امیج کچھ بہتر ہو جائے گا ۔