Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
If Happened Again, We Will Hit Hard- Pakistan Foreign Secretary اب کے مار
[HI]اب کے مار [/HI]
ایبٹ آباد آپریشن جیسا واقعہ پھر ہوا تو تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: سلمان بشیر
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایسا واقعہ پھر ہوا تو تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مشکل میں ہیں،ڈو مور کا راگ الاپنا بند کیا جائے
امریکا سے واپسی پر اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں سلمان بشیر نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے امریکا نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ کارروائی کے دوران راڈار جام کردیئے گئے ۔ امریکی کارروائی سے کئی قانونی سوالات پیدا ہوئے ہیں اور ملک کے ہر حلقے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اسامہ کی ہلاکت پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آگے بڑھانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی خود مختاری سب سے اہم ہے ۔ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت ہے اور ہمیں فوج اور خفیہ اداروں پر اعتماد ہے۔ آئی ایس آئی پر الزامات درست نہیں۔ القاعدہ سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی اہلیت کا کسی سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

Last edited: