crankthskunk
Chief Minister (5k+ posts)
The mouthpiece is back, and informed his supporters he would continue the struggle until his last breath.یم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک
جدوجہد جاری رکھیں گے،ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین صحت یاب ہو کر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق ان کی صحت یابی کی خبر سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیرو عزیز آباد میں مبارکباد کی ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ الطاف حسین گزشتہ کئی دنوں سے علالت کے باعث لندن کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔الطاف حسین صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد ٹیلی فون کر کے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست عوام اور کارکنان اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حق پرست عوام کی دعاؤں سے صحت یاب ہو کر گھر آ گئے ہیں اور اب ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بڑی سے بڑی آزمائشوں سے نمٹتے چلے آئے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ آخری سانس تک حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
http://www.dunyanews.tv/index.php?key=Q2F0SUQ9MiNOaWQ9Mzc4MzcjTGFuZz11cmR1
In other words, the killing and bhatta khori in Karachi would continue, until the day he die.
Lets hope it is sooner than later.