پاکستان کی فوج کے چند افسران پر تنقید کے بعد آف ایئر کیے جانے والے سینیئر صحافی اور ٹی وی میزبان حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خوف کی فضا ہے اور صحافت مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان پر عائد پابندی کے لیے ذمہ دار نہیں لیکن وہ ایک بےبس وزیراعظم ہیں اور ان کی مدد نہیں کر سکتے۔ دیکھیے بی بی
سی ہارڈ ٹاک کے ساتھ صحافی اور ٹی وی اینکر حامد میر کا خصوصی انٹرویو۔