How come hardly anyone is talking about these people?

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
MQM Founder & Leader Altaf Hussain Appeals to help flood victim generously

MQM Founder & Leader Altaf Hussain Appeals to help flood victim generously

 

Ammad Hafeez

Minister (2k+ posts)
آؤ متاثرین کی امدادکریں

پاکستان کی تاریخ کے ہولناک سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر کے مختلف حصوں بالخصوص صوبہ خیبرپختونخواہ میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے بھوک وافلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ بحیثیت پاکستانی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا قومی فرض ہے لہٰذا عوام بالخصوص مخیرحضرات طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے امدادی کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔ جہاں شہریوں کی جانب سے صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے غذائی اجناس، نقد رقوم اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائی جارہی ہیں۔ امدادی کیمپوں میں جمع ہونے والی امدادی اشیاء عوامی نمائندوں کے ذریعہ Disaster Management Cell تک پہنچائی جائیں گی اور بعدازاں یہ امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں ارسال کردی جائے گی ۔

امدادی اشیاء خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر قائم امدادی کیمپوں میں جمع کراسکتے ہیں اور مزید معلومات کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر کے فون نمبر 34264572 اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے فون نمبر 36313690 اور 36329900 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ http://www.kkfpk.com


MQMPAKISTANI.ORG