PTICaptain
Minister (2k+ posts)
غیرملکی دورے وزیراعظم نے 68 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا
اپنے دور حکومت کے پہلے تینتیس مہینوں میں پینسٹھ غیرملکی دورے کیے۔ غریب عوام کو میاں صاحب کا ایک دورہ دو کروڑسے زائد میں پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں اتنا نہ آئے جتنا انھوں نے بیرون ملک دوروں کو اہمیت دی۔ نوازشریف نے پونے تین سال میں پینسٹھ غیرملکی دوروں پر قومی خزانے سے اڑسٹھ کروڑ بیاسی لاکھ خرچ کر ڈالے۔
قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق میاں نوازشریف نے جون 2013ءمیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 65 غیرملکی دورے کیے۔ ان دوروں پر 68 کروڑ 82 لاکھ 76 ہزار روپے خرچ ہوئے۔
وزیراعظم کے ساتھ 631 افراد نے بھی دیگر ممالک کی سیرکی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سب سے زیادہ 15مرتبہ برطانیہ گئے جن میں نو ٹرانزٹ دورے بھی شامل تھے تاہم حیرت انگیز طور پر برطانیہ کے ٹرانزٹ دوروں پر بھی اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے سے ادا کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کے پانچ اورامریکہ کے تین دورے کیے۔ سوئٹزرلینڈ کا ایک دورہ پانچ کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے میں پڑا۔
دفترخارجہ نے سعودی عرب کے 2 دوروں اور قطرکے حالیہ دورے کے اخراجات ظاہرنہیں کیے۔ امریکہ کے دو دوروں پر چھ کروڑ 98 لاکھ 88 ہزارروپے خرچ ہوئے۔ فرانس کے ایک دورے پرتین کروڑ22 لاکھ 49 ہزارروپے خرچہ آیا جبکہ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت پر سات کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ کیے گئے

اس ملک کے وزیر اعظم اتنی بار اسمبلی میں نہیں آئے جتنی بار انہوں نے غیر ملکی دورے کئے اور ملکی خزانے پر بوجھ ڈالا

Last edited by a moderator: