syed01
MPA (400+ posts)

کوہستان سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہاں کے گاؤں گادا میں ایک شادی کی تقریب میں چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کے بھارتی گانے پر مخلوط ڈانس کرنے کا معاملہ بڑھ جانے پر چاروں لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سرکاری حکام نے مداخلت اور گرفتاریاں کی تھیں جس کےبعد معاملہ قبائلی دشمنی کی صورت اختیار کرگیا تھا۔ ناچنے کی موبائل ویڈیو سامنے آنے پر مقامی جرگے نے انہیں سزائے موت دینے کا فتویٰ جاری کیا تھا۔واضع رہے کہ پولیس نے فتویٰ جاری کرنے کے الزام میں مقامی عالم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا تاہم انہوں نے فتویٰ جاری کرنے کی تردید کی تھی۔ عالم دین کا کہنا تھا کہ فتویٰ میں اس کا کوئی کردار نہیں اور اس کے نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کے گاؤں گادا میں ایک شادی کی تقریب میں چار خواتین اور دو لڑکوں کے ناچنے کی موبائل ویڈیو سامنے آنے پر مقامی علمائے کرام نے انہیں سزائے موت دینے کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ ضلع پولیس سربراہ عبدالمجید آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قبائلی عصبیت کا شاخسانہ ہے اور خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔ ڈی پی او کے مطابق یہ ویڈیو تین ماہ قبل ریکارڈ کی گئی اور بعد ازاں اس کی تدوین ہوئی تاکہ ان لوگون کو پھنسایا جائے. یہ معاملہ سامنے آنے پروزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ وہ لڑکے لڑکیوں کے مشترکہ ڈانس کرنےپر انہیںکسی صورت سزا نہیں ہونے دیں گے ۔ واضح رہے کہ ضلع کوہستان کی تحصیل طالس میں8لڑکوں اورلڑکیوں کوایک سال قبل شادی کی تقریب میں اکٹھے رقص کرنے کے باعث خاندان کی طرف سے غیرت کے نام پرسزائے موت ، لڑکیوں کوکمرے میں قید کرنے کی اطلاعات آئی تھیں جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کولڑکے اورلڑکیوں کاتحفظ یقینی بنانے اور انہیں سزا دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھوٹہ کوٹ کے علاقے گوارمیں مبین نامی شخص کے گھر پرایک سال قبل ہونیوالی شادی کی ایک تقریب منعقدہوئی تھی جس میں چارلڑکوں اورچارلڑکیوں کے اکٹھے رقص کرنے کی موبائل فون پربنائی گئی تھی جس میں وہ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور بھارتی گانے میں ہونے والے ڈانس کی طرح ہی ڈانس کرتے ہوئے وہی حرکات دہرا رہے ہیں۔ جب یہ ویڈیوسامنے آئی تو اس پراہل محلہ نے اسے غیرت کامعاملہ قراردیااورچارگھروں کے بڑوں نے رقص کرنے والے لڑکوں اورلڑکیوں کو سزائے موت سنادی ۔ یہ خبر پھیلنے پر وزیرا عظم نے اس کا نوٹس لیا اور کہا کہ وہ مخلوط ڈانس پر کسی کو سزا نہیں ہونے دیں گے اور یہ فیصلہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
Last edited by a moderator: