Pakistan News Hub
Minister (2k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/SsJddLzS/wa1345.jpg
Senorita , I like your previous Avatar . She is Photogenic. You need to bring her back ... Ghafoora likes her a lot.for some reason all Fakers are Yoothia's favorite like this Angootha Chapp SOB who was caught faking his dying father's thumbprint by his own mother and how his own intelligent daughter dnt give a $hit about him and prefer to spend time with GrandMa
حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام کیسزکی ریسرچ کررہی ہے،امجد شعیب
اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے، سزائے موت کے 72دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔سینئر تجزیہ کارجنرل (ر) امجد شعیب کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 دسمبر 2019 21:02
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام فیصلوں کی ریسرچ کررہی ہے،اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے،سزائے موت کے 72 دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری تحریریں اور تاثرات موجود ہیں، میں نے ہرجگہ کہا کہ جنرل مشرف نے بہت غلطیاں کی ہیں، ان کے بہت سارے ٹرائل ہونے چاہئیں۔
کیونکہ ملک کا قانون کوئی بھی توڑے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔دوسری بات جج کے پیرا سے متعلق ہے ، یہاں بچے بچے کو پتا ہے کہ کسی کو سرعام لٹکایا نہیں جاسکتا۔ عوام کا پرزور مطالبہ رہا کہ جس نے درجنوں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
![]()
لیکن ہمیشہ عدالتوں نے بتایا کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ قانون میں نہیں ہے۔
سارے لوگوں کو پتا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔جبکہ ایک جج کو علم نہیں ہے کہ سرعام پھانسی دی جاسکتی ہے یا نہیں۔ حکومت ان کے تمام کیسز کا ریسرچ کررہی ہو گی، کیونکہ ان کے لگاتا ر کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے۔ اس جج نے 72 دہشتگرد جن کو سزائے موت ہوئی تھی ان کو معاف کردیا۔پی ٹی ایم کے ان تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا جن پر بیرونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمات تھے۔
سینئر تجزیہ کار افتخار احمدن نے کہا کہ میں عمران خان سے متاثر ہوں، ان کا فین ہوگیا ہوں۔ عمران خان جب جوان تھے، ان کے بال بھی تھے، پپو لگتے تھے، تب سے لے کربڑھاپے تک وہ ایک ہی مطالبہ کرتے تھے کہ آمر کو سزا دو، آئین کی تباہی کرنے والے کو سزا دو۔آرٹیکل 6کا نفاذ کرو ، جو ایسا نہیں کرتا وہ اس کا ساتھی ہے۔ اب ان کا مطالبہ پورا ہوگیاہے۔ لیکن اس جج کے پیچھے کیوں پڑے ہو؟ اس فیصلے میں ایک پیرا نہیں ہے۔ سب لوگ اس فیصلے کے ایک پیرے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
![]()
حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام کیسزکی ریسرچ کررہی ہے،امجد شعیب اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے، سزائے موت کے 72دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔سینئر تجزیہ کارجنرل (ر) امجد شعیب کا تبصر
سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس وقار سیٹھ کے تمام فیصلوں کی ریسرچ کررہی ہے،اس جج کے لگاتار کافی کیسز ہیں،جن میں اس طرح کے فیصلے دیے گئے،سزائے موت کے 72 دہشتگرد وں کو معاف کردیا،پی ٹی ایم کے تمام لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ...www.urdupoint.com
Waqar Seth should be investigated
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|