Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri returning to Pakistan on 23rd December, vows to bring Change !

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
بہت اچھی خبر ہے، کوئی تو ہے جو اس کرپٹ الیکشن سسٹم کے خلاف مہم کے لئے نکلا ہے۔ ویسے عمران خان اور طاہر الققادری ایک ہی جنگ لڑ رہے ہیں ، بس قرق طرہقہ واردا میں ہے۔ اگر قادری صاحب کی مہم کامیاب ہو جاتی ہے اور ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام الیکشن لاگو ہو جاتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف والے نہ جیتیں۔


Agreed with you !
 

A.Chaudhry

Banned
559656_505106406166564_1326312987_n.jpg
 

KhanIsKhan

Politcal Worker (100+ posts)
Yar tell him to stay with his masters in Gora land. Pakistan has enough drama's already we dont need a new one.
Those WHO are participating or going to participate .. into Current Corrupt Political System , i endorse your Statement all those participents are Dramas,.
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔ صرف الیکشن کو مسائل کا حل سمجھنے والے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چند سیاسی خاندانوں کو ہی اقتدار کا حق دے کر عوام کے استحصال کے بدترین سلسلے کو جاری رکھنا قومی جرم ہو گا۔
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کوئی سیاسی پارٹی یا شخصیت نہیں موجودہ انتخابی نظام ملک و قوم کا دشمن ہے۔ تحریک منہاج القرآن انتخاب نہیں اصلاحات چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ری سٹرکچر کرکے غیر جانبدار بنانا ہو گا۔ بوگس ووٹوں کا مکمل اخراج کر کے نئی ووٹر لسٹیں تیار کر کے نادرا کے id کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈلوانے کے عمل کو یقینی بنانا ہو گا۔ فوج اور عدلیہ کے تحت مکمل غیرجانبدار الیکشن کرانا ہوں گے۔ 3 سے 5 پانچ لاکھ روپے کے انتخابی اخراجات کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ کو مکمل غیر جانبداریت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ سیاسی پارٹیوں کے اندر جمہوری کلچر پروان چڑھانا ہو گا اور برادری ازم اور غنڈہ گردی کے کلچر کی جڑ کاٹنا ہو گی۔
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم جمہوریت کے گرم جوش حمایتی ہیں مگر موجودہ انتخابی نظام کے تحت ہونے والے الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہو گا۔ قوم مذاق کے اس تسلسل کو کلیتاً رد کر کے اس
استحصالی نظام کوسمندر برد کر دے۔
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
سیاسی جماعتوں کے پاس اس نظام کوقبول کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن بھی نہیں۔ کیونکہ ان کے پاس وننگ ہارسز ہیں، جو اس نظام میں ان کی مجبوری بن جاتے ہیں۔ عوام کے ووٹ اس ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے، کیونکہ عوام کے پاس تبدیلی کا اختیار ہی نہیں۔ ووٹ تبدیلی نہیں بلکہ یہ ڈھونگ اور ملک کی تقدیر کے خلاف سازش ہے۔
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
The guy who enjoys receiving sajda and getting his feet kissed, will work for common people. What a lie and dhoka...

with due apologize, are you trying to claim that you are either Allah or Prophet that it has been revealed on your heart that Tahir ul Qadri is Fitna & people doing Sajda to him ??.....shame on you .....you people have no respect neither for elders, isalamic tradtions but not even for norms & ethical values.....you people always try to pollute innocent muslims by calling kissing of feet as Shirk....while it is the Sunnah of prophet, HIS companions and all great scholars and teachers of through 1400 years history...why you people try to play with Islamic tradtions and injuctions of respecting and loving actions, etiquets and values????? how silly thing is this to call kissing as SHIRK or SAJDA otherwise millions & billions of muslims who kiss feet of their kids would fall under this FITNA???? and also what would be status of kissing feet of your beloved ones...all married persons now very well what I mean ????? ***All acts are only judged by the intention of the doer****....only Allah knows what is the inetion of the person doing an act unless he cleary claims that he is doing SAJDA not kissing....Remember..doing SAJDA with inention of respect is HARRAM but doing SAJDA with intention of worship is SHIRK.....but Kissing parts of body in respect or love is never SAJDA unless one has its intention.
 

seekers

Minister (2k+ posts)
قادری صاحب اگر الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں کی سوچ میں کوئی مثبت تبدیلی لائیں تو وہ ان کے اور قوم کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا ، یہی کام ان سے مطابقت رکھتا ہے . خصوصا دہشت گردی کے خلاف قوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام قادری صاحب بخوبی انجام دے سکتے ہیں.ملالہ کے سانحہ کے بعد قادری صاحب کے پاس ایک نادر موقع ہے کے اپنی اور ملک کی ساکھ کو عالم اقوام میں باوقار بنائیں
 

Lushahz

MPA (400+ posts)
@Islamic Reviver......Nicely explained....:jazak:

@Pakola Khi......Come to the point...Quaid-e-Azam was also resisted at that time by some narrow minded people and same situation now with the people who are working for change....Please open your mind for the sake of Pakistan and don't be a part of false propaganda...I am used to kiss feet of my mother, am I doing Sajda or Shirk, just think on it....
 

Lushahz

MPA (400+ posts)
@seekers.......Main purpose of his struggle is to change this corrupt and monopolistic Electoral system which will automatically change the thinking of voters....InshaaALLAH
yes, Dr. Qadri is doing working on it and his work is more prominent than other scholars, you can look at his efforts regarding terrorism...
[FONT=tahoma, sans-serif]In English:http://www.minhajbooks.com/english/bookid/376/Fatwa-on-Terrorism-and-Suicide-Bombings-by-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri.html[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]
[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]In Urdu:http://www.minhajbooks.com/urdu/bookid/375/%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%AA%D9%86%DB%81%D8%A1-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AC-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88.html[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]
[/FONT]
[FONT=tahoma, sans-serif]Website where this Fatwa has been translated in many European languages:http://www.fatwaonterrorism.com/[/FONT]
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
Some supporter of Qadri sahib should tell us point by point how he wants to change the system.
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔ صرف الیکشن کو مسائل کا حل سمجھنے والے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چند سیاسی خاندانوں کو ہی اقتدار کا حق دے کر عوام کے استحصال کے بدترین سلسلے کو جاری رکھنا قومی جرم ہو گا۔موجودہ انتخابی نظام نے کرپشن، مہنگائی، توانائی کے بحران، بے روزگاری، اداروں کے ٹکراؤ، تعلیم و صحت جیسے ضروری شعبوں کو نظر انداز کرنے اور عوامی اداروں کو مفلوج کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ الیکشن کے ذریعے تبدیلی کی باتیں کرنے والے اقتدار میں تھوڑا حصہ لینے کے سوا کچھ نہ کر سکیں گے۔ الیکشن کے بعد کی صورتحال قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔
 

Sedqal

Chief Minister (5k+ posts)
So Dr sahab is suggesting that democratic system should be thrown aside again? Musharraf banned both PMLN & PPP but today both these parties are still the leading parties in politics.
What post/ position would Dr sahab reserve for himself in this 'care taker setup'? Shouldn't he announce that he or any person from his family & organization will not take any post in caretaker setup?
 

Islamic Reviver

Politcal Worker (100+ posts)
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ جو حکمران غریبوں کا نام لے کر ملک کی خدمت کا جھوٹ بول رہے ہیں، وہ کروڑوں روپے سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا الیکشن لڑتے ہیں۔ اس لئے ایسے لوگ قوم کی کیا خدمت کریں گے؟ مخصوص خاندانوں کی حلقوں میں اجارہ داریاں ہیں۔ یہاں فراڈ سے اسمبلی تک پہنچنے کا نام جمہوریت ہے۔ موجودہ نظام کے تحت منتخب ہونے والوں نے اس قوم کو خودکشیاں، بیروزگاری اور ملک و قوم کے وقار کی بربادی دی ہے۔ اس ملک کی نہ کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ داخلہ ہماری خود مختاری کو گرہن لگ چکا ہے۔ مغرب میں 2 پارٹی سسٹم اس لئے کامیاب ہے کہ وہاں مواخذے کا نظام سخت ہے۔ مگر ہمارا الیکشن کمیشن تو نابینا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں ووٹر کی رائے کا احترام نہیں ہے، سیاسی جماعتوں کے کلچر میں منشور اور جمہوری روح موجود نہیں ہے، یہاں مقتدر طبقہ عوام کے ووٹ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
 

Back
Top