Did you Know? Anchor Hamid Mir's younger brother Faisal Mir is PPP's candidate in NA120 Elections

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
21728606_832322556926924_1805456082853613695_o.jpg


لاہور (روز نامہ اوصاف ) نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر انتخابی دنگل 17 ستمبر کو سجے گا۔ اس نشست پر متعدد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میں متوقع ہے۔ حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر بھی میدان میں ہیں جو شاید ووٹ تو زیادہ حاصل نہ کرسکیں لیکن اس حلقے سے انتخاب لڑ کر اپنے دونوں بھائیوں کی طرح اپنی منفرد پہچان ضرور بنا لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر استاد صحافی پروفیسر وارث میر کے صاحبزادے اور سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ ان کے تیسرے بھائی عامر میر بھی صحافت میں ہیں اور مختلف چینلز کے انتظامی امور چلا چکے ہیں،

1503053136dailyausaf.jpg


آج کل وہ لاہور سے ایک نجی ٹی وی کی ری لانچنگ میں مصروف ہیں۔فیصل میر نے سیاست کا آغاز زمانہ طالبعلمی میں ہی کردیا تھا، وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ بعد میں وہ پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں

۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے الیکشن بھی لڑا تھا تاہم کامیاب نہیں ہو سکے۔ فیصل میر میڈیا پر بڑے بڑے دعوے کرنے کی بجائے گراؤنڈ پر رہ کر کام کرتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ بینظیر بھٹو کے نظریاتی کارکن ہیں تو آپ کو گراؤنڈ پر رہ کر پیپلز پارٹی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

asif.khan1975

Senator (1k+ posts)
Re: Did you Know? Anchor Hamid Mir's brother younger brother Faisal Mir is PPP's candidate in NA120 Elections

پورا خاندان ہی حرام خور اور پاک آرمی کا دشمن ہے. میں حامد میر اس کے باپ وارث میر اور پورے خاندان پہ لعنت بھیجتا ھو
 

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
Re: Did you Know? Anchor Hamid Mir's brother younger brother Faisal Mir is PPP's candidate in NA120 Elections

پورا خاندان ہی حرام خور اور پاک آرمی کا دشمن ہے. میں حامد میر اس کے باپ وارث میر اور پورے خاندان پہ لعنت بھیجتا ھو

ویسے مشرف ضیا وغیرہ کو تو تقریبنا پاکستان کی اکثریت برا سمجھتی ہے بلکہ مشرف کو تو سارا پاکستان دشمن سمجھتا ہے
سارے پاکستان پر لعنت بھیج دو پھر