Curse of Ahmed Shahzed and Umer Akmal - Pak Lost Ist T20 by 64 Runs

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
deafb932-3183-4f7c-a572-dd5c205c9480.png


https://twitter.com/x/status/1180528282770530305

عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ناتجربہ سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں 64 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وکٹ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلی وکٹ میں 84 رنز کی شراکت قائم کرکے اچھی بنیاد رکھی۔

شاداب خان نے 38 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے والے گوناتھیلاکا کو آؤٹ کرکے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد ٹاس کا سکہ اچھال رہے ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
سری لنکا نے 12 ویں اوور میں 100 رنز مکمل کر لیے تھے اور آوشکا فرنینڈو نے بنوکا راجا پکسے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 36رنز جوڑے لیکن 120 کے مجموعی اسکور پر فرنینڈو رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

راجا پکسے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن محمد حسنین کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار پائے۔

اس کے بعد فہیم اشرف کے اگلے اوور میں 15 رنز بنے جبکہ محمد عامر کے اوور میں سری لنکن بلے باز صرف تین رن ہی بنا سکے۔

ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سری لنکن بلے باز باآسانی 180-190 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب مہمان بلے باز زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے۔

اننگز کے 19ویں اوور میں سری لنکن بلے بازوں نے حسنین کو آڑے ہاتھوں لینے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں 17 رنز بنانے والے کپتان داسن شناکا اور شیہان جے سوریا دوجنوں اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے اور حسنین نے اپنی پہلی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حسنین تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ایک وکٹ شاداب نے حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اوپننگ کرنے والے بابراعظم 13 رنز بنا کر اور ٹیم میں تین سال بعد واپسی کرنے والے عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 4 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔

قومی ٹیم 22 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس مرحلے پر کپتان سرفراز احمد کا ساتھ دینے افتخار احمد آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی البتہ اس دوران ٹیم کا رن ریٹ انتہائی کم رہا جس کی وجہ سے درکار رن ریٹ 10 سے تجاوز کر گیا۔

اس شراکت کا خاتمہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا اور افتخار 24 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد کی 30 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز بھی بالآخر اختتام کو پہنچی اور وہ ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کو چلتے بنے جبکہ جبکہ عماد وسیم بھی صرف 7 رنز بنا سکے۔

اس موقع پر ٹیم کی امیدیں آصف علی سے وابستہ تھیں لیکن وہ بھی صرف 6رنز بنا کر پویلین پہنچ گئے جبکہ فہیم نے 8 رنز سے زیادہ بنانے کی زحمت گوارہ نہ کی۔

اس کے بات سری لنکا کو پاکستان کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور عالمی نمبر ایک ٹی20 ٹیم صرف 101 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ میں 64 رنز سے شکست سے دوچار ہو گئی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سری لنکا کی جانب سے اسورو یوڈانا اور نووان پرادیپ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں طویل عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کے علاوہ نوجوان باؤلر محمد حسنین، تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم اور آصف علی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے لیکن ہم کم سے کم رنز پر سری لنکن ٹیم کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں اوس پڑے گی جس سے باؤلنگ مشکل ہو جائے گی اور اسی وجہ سے ہم نے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو ہرانا آسان نہیں ہو گا کیونکہ وہ ٹی20 میں اچھی کارکردگی دکھانے کا فن جانتے ہیں اور ہم ان شااللہ اپنی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے کہا کہ میں یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوتا ہوں، ہماری ٹیم اچھے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم پاکستانی ٹیم سے اچھا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

داسن شناکا نے کہا کہ اس وکٹ پر 170 رنز ایک اچھا اسکور ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، عمر اکمل، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر اور محمد حسنین۔

سری لنکا: داسن شناکا(کپتان)، دھنشکار گونا تھیلاکا، آوشکا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، بنوکا راجا پکسے، نود بھنوکا، لکشن سنداکن، ایسورو یوڈانا، ونندو ہسارنگا، کاسن رجیتھا اور نوان پرادیپ


 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
This is what happend when you have Pakistani coach and selector... They compromise on discipline , behavior etc.
Worst start Misbah
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
Recycling couple of players in top order by Green Shirt is a horrendous decision. In my opinion, it would be a good idea if PCB seeks to fill the slot with new, fresh & talented players, rather to retake recycled one.
 

Waqas85

Politcal Worker (100+ posts)
they day misbah was appointed i shared msg ....that shahzad and umar wil be back again in team.... this is shit .... downfall started again .. parchi system and favoritism
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Boheet acha howa... Musbah dala jab apnee yarno ko team me khilaiee ga tu aisa he hona chiee inn BC ke sath..
 

Lord Botta

Minister (2k+ posts)
The benchod known as Imran khan was only good at cricket and during his doomed gov cricket too is going down the drain. Everything this moron says is just empty talk
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Bongi khan hand picked Misbah and Mani.. Two known mediocre at the top position ... They end up playing old imbecile losers.
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
hats off to our Captian who elected to ball first after winning the toss

secondly, what was wrong with Fakhar and Abid Ali both of them performed in last ODI

Pak will lose every time Shahzad and Umar Akmal are in to-gather.
They are both faggots. Every one says that.
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
they day misbah was appointed i shared msg ....that shahzad and umar wil be back again in team.... this is shit .... downfall started again .. parchi system and favoritism
Haha Downfall can only start if you are up? We have always been in the basement.?
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
Umar Akmal is a match-fixer.
Only Ramiz Raja knows about Umer Akmal talent, whole nation is still waiting to witness Umer Akmal talent.
As per Ramiz Raja what a talent Umer Akmal is, such a talent Umer Akmal is
I don’t know why PCB can’t forget about Umer Akmal how many times or how many years it would take to show batting talent.