وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خبر دی کہ "وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو قطرجائیں گے اور اچھی خبر لائیں گے "-جس پر احسن اقبال سامنے آگئے اور کہا کہ " کریڈٹ مت لیں ، آرمی چیف پہلے ہی قطر کا دورہ کر چکے ہیں"-
یادرہے کہ احسن اقبال پی ٹی آئی حکومت میں ہونیوالے بہت سے اقدامات کا کریڈٹ اپنی حکومت کو دیتے رہتے ہیں اور دھڑا دھڑ ٹویٹ شروع کردیتے ہیں کہ اسکا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے۔ کوئی وزیر گوادر پر بات کرے یا ایگزون موبل پر یا برٹش ائیرویز۔۔ احسن اقبال فورا اپنی حکومت کو کریڈٹ دینے کیلئے سامنے آجاتے ہیں