کراچی کے پولیس کے سربراہان جب گواہی دے رہے تھے کہ انکے فرشتوں کو بھی علم نہیں کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کی شے ہے، اُس وقت لاہور سے بیٹھا یہ شخص مہاجر ریپبلکن آرمی کے نام پر متحدہ پر اپنا سازشی وار کر رہا تھا۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس فورم پر موجود بہت سے ممبران پھر بھی اس پر ایمان لائے ہوئے تھے۔ تعصب کی یہ انتہا ہے۔
مجھے حیرت ہوتی تھی کہ جب جی ایچ کیو نے صاف صاف اپنی گواہی بیان کی صورت میں شائع کر دی تھی، تو پھر بھی جناح پور کی سازش کیسے کامیاب ہو گئی؟ اور کیوں لوگ جی ایچ کیو کی گواہی کو چھوڑ کر فقط ایک برگیڈیئر آصف ہارون کے پیچھے چل پڑے جبکہ آصف ہارون کا کراچی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔
مگر آج پھر ان تعصبی حضرات کا وہی بغض و عناد سامنے آیا ہے جسکی وجہ سے اس سے پہلے جناح پور کی سازش کامیاب ہوئی تھی۔