الله نے تمام مخلوق کو ایک جیسا بنایا ،ایک جیسی قابلیت سے نوازا ، قبیلوں کو صرف پہچان کے لئے بنایا ، اسلام نے آج سو چودہ سو سال پہلے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر الله کی غلامی کا درس دیا اور عزت اور ذلت کا معیار نیکی یا تقوی کو بنا دیا ، افسوس ہمارا معاشرہ آج بھی اسی سوچ پر قائم ہے جو صدیوں پہلے اسلام نے ختم کر دی تھی ، دین سے دوری اور ہندوانہ رسم و روایات نے ہمارے معاشرے میں احساس کمتری پیدا کر دیا ہے ، دوسری طرف خاندانی سیاست نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے
آپ جتنا اسلام کی طرف آتے ہیں یہ بت ختم ہو جاتے ہیں ، پاکستان میں اکثریت چونکہ صدیوں پہلے اسلام کی دعوت سے ہندوں اور دیگر مذاھب سے مسلمان ہوئی لیکن ہم لوگ اس ہندوانہ تضاداد سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے اور قوم آج تک انتشار کا شکار ہے ، تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے لیکن جب تک قوم خاندانی سیاست سے نجات حاصل نہیں کرتی اس کا یہ خواب بھی پورا نہیں ہو سکتا