Malik495
Chief Minister (5k+ posts)

Senior Geo TV anchor Hamid Mir just escaped from a car bomb attack. A bomb was planted in his car and luckily couldn't explode because of faulty detonator. Bomb disposal squad immediatly disposed off bomb..

جیو کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد
اسلام آباد…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اور کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کی گاڑ ی کے نیچے پایا گیا ہے جسے بم ڈسپوزبل عملے نے ناکارہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح حامد میر جب مارکیٹ سے واپس پہنچے تو ان کے پڑوسی کے ڈراےؤر نے بتایا کہ آپ کی گاڑی کے نیچے کوئی کالا تھیلا لٹک رہا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ،جسنے بتایا کہ یہ دھماکا خیز مواد ہے۔ تھیلے میں بیٹری، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیزمواد تھا جس میں بال بیرنگ موجود تھے، اس میں نصب ڈیٹو نیٹر کو 35نمبر ڈیٹو نیٹر کہا جاتا ہے۔حامد میر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ڈرائیورکے ساتھ کسی کام سے گیااور گاڑی تھوڑی دیرکیلئے پارک کی تھی،دھماکا خیز مواد اِس جگہ رکھا گیا جہاں میں بیٹھتا ہوں،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔
Last edited by a moderator: