Blast from the Past ... Tumhe yaad ho ke na yaad ho !

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

تاری بھائی، اسلامی جمعیت کا کامریڈ !۔
اگرچہ کامریڈ اور اسلام بعد المشرقین ہیں لیکن بندہ مسلسل "کوڑے" کھاتے رہنے سے کامریڈ تو بن ہی جاتا ہے۔ یقین نہ آئے بھٹو کے کِسی جیالے سے پوچھ کر دیکھ لیں۔


(bigsmile)واعلیکم اسلام جی ، زہے نصیب آپ سے ہی سامنا ہوا اچھا شگون ہے ، عاطف کی ابھی اطلاع ملی ہے کہ چراغوں میں "بجلی" نا رہی

کامریڈ بوجوہ وابستگی ، وگرنہ کامریڈ تو لال ہی ہوتے ہیں ، اور یہ اکثر لال پیلے ، رنگت کا کافی فرق ہے ، اور کوڑے تو کیا کھاۓ ، ضیا کے کوڑوں کو چن چن پیٹھوں پر خوب برسایا ، اسی لیے جس نے بھی تحریف کی تاریخ کو درست ہی کیا

ویسے کسی زمانے میں اسلامیان کو "سرخوں" سے سخت بیر تھا ، کمیونزم سے ڈر ڈر آخر امریکیوں اور امپیریلزم نے دلاسہ دیا ، اور بہت محترم عالم نے بعد از شکریہ بھی ادا کیا ، کہ ہاں ہاں ہم نے امریکہ سے امداد لی تھی ،

ہم بے روزگاروں کو کافی روزگار ملا ، وہ دن یہ دن ہم دلال ہی رہے ، دلالی اور لالی ہمارا وطیرہ ، کبھی مسجد کو سرخ کیا ، کبھی چرچ کو لال و لال کیا ، کبھی بس سے اتار گن گن فرش کو لال کیا ، سواۓ ؟ لاشوں کے ، چیخ و پکار کے ملا کیا ؟

اب امپیریلزم کے لیے "سرخوں" سے کافی لیا دیا جارہا ہے ، نا بھی دیں ؟ تو یا سرخ تمہارا ہی آسرا ، بندے بڑے کام کے تھے مگر قسمت نے تھالی کا بینگن اور راستے کا پتھر بنا دیا ، کبھی لڑھکتے ہیں کبھی کوئی ٹھوکر لگا جاتا ہے ،
 

Back
Top