BBC URDU on MQM

Muslimonly

Senator (1k+ posts)

کب تک اے ہمسخنو

حسن مجتییٰ | 2007-05-13 ،16:01

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں ایک ایسی جماعت ہے جس نے اپنے عمل سے پاکستانی کلچر اور سیاست میں اصطلاحات و الفاظ کے معنی یکسر تبدیل کر کے رکھ دیئے ہیں۔
blo_hasan_karachi416.jpg

کبھی آپ نے اس پر غور کیا ہے کہ الفاظ: پرامن، مظلوم، پریس، پریس کانفرنس، پریس کلب، پریس آزادیاں، عدلیہ، عوام، قوم، جہموریت، یا کراچی، سندھ اور پاکستان جب ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی زبان اور ہاتھوں میں پہنچتے ہیں تو ان کے معنی، مفہوم و شکلیں تک تبدیل ہوجاتے ہیں۔ یہی گزشتہ سنیچر ایم کیو ایم کی پرامن ریلی اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچي میں آمد پر دیکھنے میں آیا۔

ایم کیو ایم، صوبہ سندھ میں حکومت میں ہے، صوبے کے گورنر اور وزیر داخلہ بھی اسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، اور اس جماعت نے مہاجر فوجی صدرکی حمایت میں جسطرح کراچی کے سڑکیں حزب مخالف کے کارکنوں اور عام شہریوں کے خوں سے رنگ دی ہیں- ایم کیو ایم نے، ایک دفعہ پھر اپنی ایسی پرامن گاندھی گیری سے ثابت کردیا کہ وہ پاکستانی فوج کی دسویں کور ہے۔

چاہے حزب مخالف کے کارکن تھے، وکلاء یا عام شہری جو چیف جسٹس کے استقبال کو آئے تھے انکا بہایا ہوا خون (ساحر کے لفظوں میں) پوچھ رہا ہے :
کیا قوم و وطن کی جے گا کر مرتے ہو*ئے راہی غنڈے تھے
جو دیس کا پرچم لے کے اٹھے وہ شوخ سپاھی غنڈے تھے
جو بار غلامی سہہ نہ سکے وہ مجرم شاہی غنڈے تھے
یہ کس کا لہو ہے کون مرا، اے رہبر ملک و قوم بتا!

اگر یہ تنظیم اٹھارہ سو ستاون میں ہوتی منگل پانڈے پر پہلی گولی انہوں نے چلائی ہوتی۔

ان لوگوں کو کوئی حیرت نہ ہوئي ہوگی جو جانتے ہیں کہ اس جماعت کا جنم ہی سندھ کی جمہوری امنگ کو منتشر کرنے کیلیے ہوا تھا۔ پر مجھے حیرت ہے پاکستان کی سب سے پڑھی لکھی آبادی کے نظر انتخاب پر! کب تک اے ہمسخنو، کب تک دلوں، جانوں اور ذہنوں کا خراج!

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: BBCURDU on MQM

وقت جتنی تیزی سے بدل رہا ہے اگر متحدہ نے اپنے آپ کو نہ بدلا تو ماضی کا حصہ بن جائے گی
کیوں کے آنے والے وقت میں اسلح اور بدمعاشی کی سیاست دم توڑنے والی ہے
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)

ہونا بھی یہی چاہئے- لیکن یہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ملک میں انصاف کا نظام درست ہوجائے یہ انگریزی انصاف مکمل طور پر غلط ہے صرف طاقتور اور پیسے والوں کے لئے ہے- انگریز کی مجرموں سے ہمدردی پھانسی کا خاتمہ وی ائی پی یا صدر کو امیونٹی دینا وغیرہ تو انصاف کو اور بھی مذاق بنا دیتا ہے
 
سعد

Minister (2k+ posts)
Re: BBCURDU on MQM

جب تک کوئی بندا بھائی کو ''دیسی'' کی عادت نہ ڈال دے ... ایم کیو ایم کا ختم ہونا تو مشکل ہی ہے
 
saifsaif

Minister (2k+ posts)
Re: BBCURDU on MQM

MQM is a mafia, so they act like mafia, KILL YOUR ALL ENEMIES, so they are doing, in 5 years MQM has killed more than 10 thouands people, and still they are in govt, and will be in govt.
 
saifsaif

Minister (2k+ posts)
Re: BBCURDU on MQM

most educated people give votes to MQM ? i dont think so, i think uneducated lowest middle class or poor people give vote to MQM, otherwise a educated , or middle class or upper class people even can not think to give vote to MQM.
 
mehwish_ali

آپ متحدہ کی قیادت کو دیکھ لیں۔ پاکستان کی کسی پارٹی میں ایسی پڑھی لکھی قیادت موجود نہیں ہے۔

آپ متحدہ کا نظم و ضبط اور ڈسپلن دیکھ لیں۔ الطاف حسین لندن میں موجود ہے، مگر جو ڈسپلن وہ ایم کیو ایم کو دے گئے ہیں، اسکے سامنے عمران خان بھی الطاف حسین کے تلوے چاٹتا نظر آتا ہے۔

متحدہ نعرہ لے کر چلی تھی متوسط طبقے کا، غریب طبقے کا۔ اور وہ اسی پر قائم ہے، اور یہ ہے اسکا ووٹر ہے۔ چند فیصد امراء اگر متحدہ کا ووٹر نہیں، تو یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے۔

اور بارہ مئی کے متعلق حقائق متحدہ پیش کر چکی ہے (
لنک)۔ لیکن اب آپکے چہیتے افتخار چوہدری کی منافق عدلیہ ہے جو اس کیس کا فیصلہ نہیں دے رہی اور اسے چھپا کر بیٹھی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کہ لال مسجد کے کذاب ملاوؤں کا جھوٹ چھپا کر 5 سال تک بیٹھی رہی کہ ہزاروں طالبات قتل ہو گئیں۔

یہ کیس سندھ ہائی کورٹ می پچھلے 5 سال سے موجود ہے، مگر یہ عدلیہ ہے جو کبھی آپ کو حقائق نہیں بتلائے گئی بلکہ انہیں چھپائے گی۔

Mojo-jojo

اتنی واہیات قیادت ہی مل سکی تھی کراچی کے لوگوں کو ؟ مجھے تو خود کو اس طبقے سے تعلق ظاہر کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے جس کی نمائیندگی کا ایم کیو ایم دعویٰ کرتی ہے - افتخار چوہدری اگر منافق بھی ہے تو کراچی کے ان وکلا اور ان کے دفتروں میں آئے لوگوں کا کیا قصور تھا جنہیں متحدہ کے غنڈوں نے ان دفتروں کو آگ لگا کرزندہ جلا ڈالا اور اسی طرح اس دن جو بہت سے بیگناہ مارے گئے

صرف مافیا تنظیموں میں ہی ایسا ڈسپلن ہوتا ہے جو ایم کیو ایم میں ہے- سیاسی جماعتوں میں لوگوں کو کھلے عام اختلاف کی گنجائش ہوتی ہے

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: BBCURDU on MQM

آپ متحدہ کی قیادت کو دیکھ لیں۔ پاکستان کی کسی پارٹی میں ایسی پڑھی لکھی قیادت موجود نہیں ہے۔

آپ متحدہ کا نظم و ضبط اور ڈسپلن دیکھ لیں۔ الطاف حسین لندن میں موجود ہے، مگر جو ڈسپلن وہ ایم کیو ایم کو دے گئے ہیں، اسکے سامنے عمران خان بھی الطاف حسین کے تلوے چاٹتا نظر آتا ہے۔

متحدہ نعرہ لے کر چلی تھی متوسط طبقے کا، غریب طبقے کا۔ اور وہ اسی پر قائم ہے، اور یہ ہے اسکا ووٹر ہے۔ چند فیصد امراء اگر متحدہ کا ووٹر نہیں، تو یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے۔

اور بارہ مئی کے متعلق حقائق متحدہ پیش کر چکی ہے (
لنک)۔ لیکن اب آپکے چہیتے افتخار چوہدری کی منافق عدلیہ ہے جو اس کیس کا فیصلہ نہیں دے رہی اور اسے چھپا کر بیٹھی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کہ لال مسجد کے کذاب ملاوؤں کا جھوٹ چھپا کر 5 سال تک بیٹھی رہی کہ ہزاروں طالبات قتل ہو گئیں۔

یہ کیس سندھ ہائی کورٹ می پچھلے 5 سال سے موجود ہے، مگر یہ عدلیہ ہے جو کبھی آپ کو حقائق نہیں بتلائے گئی بلکہ انہیں چھپائے گی۔

پڑھے لکھے جاہل غلام (serious)​