BBc report .. یہ سکندر کون تھا اور اس کا اصل ٹارگٹ کون

scholar

Chief Minister (5k+ posts)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں محصور سکندر حیات نامی مسلح شخص کو کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد ہونے والے آپریشن میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔


یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک سیاہ گاڑی میں سوار اس شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور روکنے پر اُس نے وہاں پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی تھی۔



کلِک ’ایک نہتا پولیس کے لیے فرشتہ‘


اس واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گاڑی کو روک لیا جس پر اس شخص نے اپنی گاڑی شہر کی مصروف شاہراہ جناح ایونیو پر کھڑی کر دی تھی اور وہاں وہ کئی گھنٹے تک اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں بیٹھا رہا اور دو خودکار ہتھیاروں سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا۔



اس دوران اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچے اور اس سے بارہا مذاکرات کیے تاہم وہ ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتا رہا اور اپنی اہلیہ کے ذریعے اپنے مطالبات حکام تک پہنچاتا رہا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ملزم کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ان کی بیوی پولیس افسر کے ساتھ مذاکرات کرتی رہیں اور وہ محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔



بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اس واقعے کا ڈراپ سین رات گیارہ بجے کے قریب اس وقت ہوا جب پاکستان بیت المال کے چیئرمین زمرد خان نے سکندر کے بچوں سے ملاقات کی خواہش کی اور قریب جانے پر انہوں نے سکندر کو پکڑنے کی کوشش کی۔



اس پر سکندر نے گولی چلا دی تاہم قریب موجود کمانڈوز نے فوری طور پر اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔



حراست میں لیے جانے کے بعد ملزم کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رات گئے پمز ہسپتال کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سکندر کو دو گولیاں لگی لیں اور اس کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا وہ اسلام آباد کا ریڈ زون ہے



اس آپریشن کے دوران سکندر کی اہلیہ اور ان کے بچے محفوظ رہے اور انہیں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سارے وقت میں بظاہر نہ تو بچے اور نہ ہی ملزم کی بیوی پریشان دکھائی دیے۔



پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق اس سارے معاملے میں تاخیر کی وجہ سکندر کے ساتھ اس کی اہلیہ اور بچوں کی موجودگی تھی اور اسی وجہ سے احتیاط برتی گئی۔



پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آپریشن کرنے والی پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ مسلح شخص کو زندہ گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔



واضح رہے کہ یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا وہ اسلام آباد کا ریڈ زون ہے جسے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور یہاں سے ملک کی پارلیمان، ایوانِ صدر اور سپریم کورٹ چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔



پولیس کا کہنا ہے کہ سکندر حیات ہے کا تعلق وسطی پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے۔



کوہسار پولیس سٹیشن کے انچارج حاکم خان کے مطابق ملزم چند روز قبل ہی کراچی سے آیا تھا اور
اُس نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آبپارہ میں ایک ہوٹل میں کرائے پر کمرہ حاصل کیا ہوا تھا۔



پولیس افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم نے کرائے پر کمرہ لیتے ہوئے خود کو ایک اعلی سرکاری افسر ظاہر کیا تھا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/08/130815_islamabad_firing_rh.shtml
 
Last edited by a moderator:

octopus

MPA (400+ posts)
مجھ کو تو اس کے پیچھے کسی بہت بڑے میشن کی تیاری کیلے رچایا گیا ایک ڈراما لگتا ہے ۔۔۔ اللہ خیر کرے آج کل ہر قسم کا مافیا ہاتھ دو کر عمران خان کے پیچھے پڑا ھوا ہے ۔۔۔ خان صاحب کو چاہیے کہ اپنی سکیورٹی پر خاص توجہ دیں
 
Last edited by a moderator:

Darik

MPA (400+ posts)
Why we always fail in this kind of situation. Do we have any communication between Prime minister, interior minister and the army chief. Are they really serious in running this country. All we can say God save Pakistan, Ameen.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اسلام دشمنی میں پیپلز پارٹی جیسی بے دین جماعت کو اپنی ساکھ بحال کروانے کے لیے یہ ڈرامہ رچانا پڑا۔
یہی کسی مزاق سے کم ہے کہ ایک شخص دین نفاظ کرنے کے لیے معصوموں کی جان کا دشمن بن جائے۔ دین نافظ کروانے والے ایسی اوٹ پٹانگ حرکتیں نہیں کرتے۔
دوسری بات یہ کہ یا تو امیر کبیر لوگوں سے لدھے ہوئے جہاز کو یرغمال بنا کر یہ مطالبہ کیا جاتا تو بھی کوئی یقین کرتا اس کہانی پر کیونکہ عام لوگوں کے مرنے پر اگر نواز شریف نے استعفا دینا ہوتا تو کب کا ہمارے گلے سے یہ بلا اتر جاتی۔
اور تو اور ڈرامے رچانے والے کی چالاکی دیکھیں کہ زمرد خان کو آگے کیا جارہا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی غیر متنازعہ شخصیت سمجھاجاتا ہے۔ لیکن شائد اس ڈرامے کروانے والوں کو یہ پتہ نہیں کہ لوگ اتنے بھی بیوقوف نہیں ہیں۔ زمرد خان کی کوئی کرپشن سامنے آئے یا نہ آئے مگر یہی گناہ کیا کم ہے کہ وہ زرداری جیسے چور کو اپنا لیڈر مانتا ہے۔
ویسے اس سارے ڈرامے سے یہ اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ اسلام کی حقانیت سے نفرت اس قدر شدید ہے کہ کفار اور منافیقین کو ایسے ڈرامے کرنے پڑ رہے ہیں۔
ایسے ڈرامے اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ اللہ سے جنگ کا نتیجہ سوائے رسوائی اور شکست کے کچھ بھی نہیں۔
 

octopus

MPA (400+ posts)
yah ch.Nisar aur ppp ka aik drama hain aur wo chahtay hain kah aaj kay baad D-chowk per darhana band karnay ka behana hain ...wassay be yah shuks kuch imam hussan ka follower be keh raha tha .........main sahee tarakay say sun nahee saka
 

ash65

Politcal Worker (100+ posts)
pakistan has been made a failed state...............worst than before independence.
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
اس سارے ڈرامے کا ايک ہي مقصد تھا وہ کہ سرحدي علاقوں پر بھارتي جارحيت کے واقعے کو پس پشت ڈال کر لوگوں کي توجہ اس طرف سے ہٹادي جائے تاکہ بھارت سے اس کي اپني شرائط پر مزاکرات کئے جاسکيں سارا امريکہ کا پريشر ہے مزاکرات کے لئے
 

saqi81

MPA (400+ posts)
اسلام دشمنی میں پیپلز پارٹی جیسی بے دین جماعت کو اپنی ساکھ بحال کروانے کے لیے یہ ڈرامہ رچانا پڑا۔
یہی کسی مزاق سے کم ہے کہ ایک شخص دین نفاظ کرنے کے لیے معصوموں کی جان کا دشمن بن جائے۔ دین نافظ کروانے والے ایسی اوٹ پٹانگ حرکتیں نہیں کرتے۔
دوسری بات یہ کہ یا تو امیر کبیر لوگوں سے لدھے ہوئے جہاز کو یرغمال بنا کر یہ مطالبہ کیا جاتا تو بھی کوئی یقین کرتا اس کہانی پر کیونکہ عام لوگوں کے مرنے پر اگر نواز شریف نے استعفا دینا ہوتا تو کب کا ہمارے گلے سے یہ بلا اتر جاتی۔
اور تو اور ڈرامے رچانے والے کی چالاکی دیکھیں کہ زمرد خان کو آگے کیا جارہا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی غیر متنازعہ شخصیت سمجھاجاتا ہے۔ لیکن شائد اس ڈرامے کروانے والوں کو یہ پتہ نہیں کہ لوگ اتنے بھی بیوقوف نہیں ہیں۔ زمرد خان کی کوئی کرپشن سامنے آئے یا نہ آئے مگر یہی گناہ کیا کم ہے کہ وہ زرداری جیسے چور کو اپنا لیڈر مانتا ہے۔
ویسے اس سارے ڈرامے سے یہ اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ اسلام کی حقانیت سے نفرت اس قدر شدید ہے کہ کفار اور منافیقین کو ایسے ڈرامے کرنے پڑ رہے ہیں۔
ایسے ڈرامے اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ اللہ سے جنگ کا نتیجہ سوائے رسوائی اور شکست کے کچھ بھی نہیں۔

i did noy understand what you are trying to say.
 

samy99

Minister (2k+ posts)
There were more than 20 times when police and their snipers could disable that idiot who was walking around freely ,sometime guns were under his arms . Just wanna ask one question why police and others did't fire on his legs or hands to disable him when his wife and kids were not around ? Obviously it was a drama being played on the tune of someone else ? If the guy was serious , he could have shot the people around him . He was mad but not that mad to shoot people ? His family was never in danger so whats the point to drag it for five and half hours. Listen , I dont buy this bullshi*, simple is that. Pakistan should learn from India how to stage a fake drama because they are very good at it like parliament and Mumbai attacks. So many lapses in this fake drama .
 
Last edited:

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)

چند اھم انکشافات


جو معلومات ملیں سکندر حیات کے بارے میں آپ سب کی خدمت میں پیش کر دی ہیں اس پزل کے چند حصے ابھی گم ہیں - وہ بھی سامنے آ جائیں گے

اطلاعات کے مطابق غازی سکندر حیات دبئی میں زرداری کی سیکیورٹی کیلئے رکھا گیا تھا - یہ پرانی واقفیت کی وجہ ہے اور زمرد خان کی وجہ

اطلاعات کے مطابق غازی سکندر حیات کے زرداری سے مراسم دبئی ہی سے تھے - پیپل پارٹی میں ہیجان بمعہ بلاول اور ایک دم شور و غوغا مصنوعی تھا

غازی سکندر نے ریڈ لائٹ بریک کی تو اسے چاروں طرف سے پولیس نے گھیر لیا - اتنے میں میڈیا بھی آن موجود ہوا - اتنی پذیرائ تو اسکے تصور میں نہ تھی

غازی سکندر حیات نے عجیب م غریب اور مشکوک مطالبہ کیا کہ آئ ایس آئ کے بریگیڈیر بشارت علی شاہ ضمانت دیں تو میں گرفتاری دے دوں گا -

غازی سکندر کیس میں سب سے حیرت ناک دو بندوقوں اور زمرد خان کی موجودگی اور اچانک زمرد خان کو ساری دنیا سے مبارک بادوں کی بھر مار تھی

غازی سکندر حیات کی زوجہ نے لاہور کالج سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے

غازی سکندر کے سسر نیاز لکھویرا کالم نویس اور طحافی ہیں بلکہ اس کی سسرالی دبئی میں بڑی میڈیا ایجنسی کے مالک بھی تھے

پولیس نے غازی سکندر کے گھر سے ذاتی فوٹو اور ماں بہنوں کی تصویریں میڈیا کو لاکھوں میں بیچ دیں جو اسکے گھر سے چوری کی گئیں

: غازی سکندر حیات کو ایسے ڈی ایس پی راٹھورنے گولی ماری جو آن ڈیوٹی نہیں بلکہ معطل تھا - اس ڈرامے کے دو کردار بمعہ زمرد نان سٹیٹ ایکٹر تھے

: شاید آپ لوگوں کو یاد نہیں رہا یہی زمرد خان وکلاء تحریک میں امریکی سفارتخانے کی اجازت سے معزول چیف جسٹس کی کار کا ڈرائیور تھا

اب سکندر پکڑ لیا ہے نہ اچھی طرح باندھ کے پرویز کیانی کو دے دو- امریکا کو دے کے کچھ ڈالر ہی کما لے گا

آج سب سے اہم ڈیولپمنٹ فوج سے جنرل کیانی کے سانڈھو جنرل نوشاد کیانی کی ملٹری یانٹیلیجنس سے فراغت ہے ہزاروں افراد کے اغواء کا ان پر الزام ہے
 
Last edited:

gre8nation

MPA (400+ posts)
I dont consider zamurd khan a hero he is more stupid than brave.he didnot had specialized training to tackle the gunman ,put his and others lives in danger ..Unfortunately our police is not well trained or equipped to tackle such threats .In other countries police and security is equipped high voltage electroshock weapons to neutralize these threats . *
 

seekers

Minister (2k+ posts)
سکندر کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ ،
اس پہلو پر بھی غور کریں . سکندر ایک ذہنی بیماری کا شکار ہے جس کا تعلق غربت یا گھریلو حالت سے نہیں بلکہ میڈیا فوبیا سے ہے . اگرچہ اس "شرمناک" بیماری کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا جا سکا لیکن یہ بات مصمم ہے کے سکندر اس بیماری کا دوسرا شکار ہے . امید ہے اس پر عزت مآب چیف جسٹس صاحب ضرور سو موٹو لیں گے ......
 

Back
Top