Kingfisher
Minister (2k+ posts)
کراچی۔ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسٹیٹ ایجنسیوں کے خلاف آپریشن جاری۔متعدد اسٹیٹ ایجنٹ گرفتار
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسٹیٹ ایجنسیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے زرائع کے مطابق آپریشن بحریہ ٹاؤن کی فائلز کے خرید و فروخت کرنے والے اور بحریہ ٹاؤن کے پلاٹس کو مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کے چونا لگانے والے بروکرز،اسٹیٹ ایجنسی کے مالکان کر گرفتار کیا جارہا ہے۔۔زرائع کے مطابق متعدد بروکرز اور اسٹیٹ ایجنسیوں کے مالکان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔