Asif Zardari & Faryal Talpur Placed On Stop List, can’t leave the country-FIA

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

ایف آئی اے نےسابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جس کے دونوں ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

فاقی تحقیقاتی ادارے نے یہ اقدام شریک چیئرمین پی پی اورہمشیرہ کا نام جعلی اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اٹھایا۔
ایف آئی اے کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں نام آنے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور ملک سے باہر نہیں جا سکتے جبکہ کیس میں نامزد دیگر افرادطحٰہ رضا،اسلم رضا،عدیل شاہ راشدی بھی باہر نہیں جا سکیں گے۔

36926041_845256635668759_6053283738266107904_n.jpg

36863510_845256579002098_6029647661357858816_n.jpg

36796741_845256652335424_3597192851663880192_n.jpg

ڈی جی ایف آئی اے نے تمام افراد کو باہر جانے سے روکنے کے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے تمام جعلی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات دیے تھے جس کے بعد ایف آئی اے نے فوری اقدامات کے ممکنہ بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے فی الحال ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔

کل کی سماعت

گزشتہ روزسپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا تھا کہ بینک حکام تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے۔ جعلی اکاؤنٹس میں 16سمٹ ،8 سندھ بینک جبکہ 5 ایک اور نجی بینک کے ہیں۔ کل 29 اکاؤنٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 7 افراد کے نام 35 ارب سے زائد کی رقم منتقل ہوئی ۔ تاحال صرف ایک اکاؤنٹ کا ریکارڈ ملا ہے۔ زرداری گروپ کو پیسہ مشکوک اکاؤنٹس سے ہی گیا جبکہ ایگروفارمزٹھٹھہ اور انصاری شوگر ملز کو بھی رقم گئی۔ پیسہ جمع کروانےوالےکئی افراد حکومت سےمنسلک ہیں ۔ اکاؤنٹس میں ٹھیکیدار بھی پیسہ جمع کرواتے رہے ۔

چیف جسٹس نے میگا اسکینڈل میں پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنانے بنانے کا عندیہ دیتے ہوئےسمٹ بینک ایکوئٹی اکاؤنٹ میں جعلی اکائونٹس سےمنتقل7 ارب منجمند کرنےکا حکم دیا جبکہ ہائی کورٹ سے زیر التوا مقدمات کی تفصیلات ،اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے حکام کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کیا۔ اس کے علاوہ تمام جعلی بینک اکاؤنٹ ہولڈراور تینوں نجی بینکوں کے سربراہان اور آصف زردار کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو 12 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/07/1189852/

Last edited by a moderator:

Landmark

Minister (2k+ posts)

ONLY PTI RUN FREE ON A CALL
 
jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب ٹھیرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں

ہیں دورِ جامِ اوّلِ شب میں خودی سے دُور
ہوتی ہے آج دیکھئے ہم کو سحر کہاں

یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں

کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر
اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں
خواجہ الطاف حسین حالی

اِک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق
رکھّی ہے آج لذّتِ زخمِ جگر کہاں

بس ہو چکا بیاں کَسَل و رنج و راہ کا
خط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں

ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تُو مگر کہاں

ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں

حالی نشاطِ نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب
آئے ہو وقتِ صبح، رہے رات بھر کہاں

(خواجہ الطاف حسین حالی)
 
Back
Top