Articles / Editorials - 26th October 2011

alibaba222

Minister (2k+ posts)
1101363312-1.jpg

1101363312-2.gif
 
Last edited by a moderator:

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Nice Article by Orya Maqbool Jan ( Qanoon nahee Insaf)

beshakkk...asal mai ye system he aisa hai k wo curopt logon ko support kerta hai
we need to change this system

Du kaam jo sb say pehlay hmai kernay hon gay
1. is judicial system ko review kerna hai, aur isay Islami assolon per istawar kerna hai
2. is mulk say soud (interest) ka khatma kerna hai
 

Desi_Action

Banned
Re: Nice Article by Orya Maqbool Jan ( Qanoon nahee Insaf)

One thing Orya will never bother to mention is;

1- Punjab and Kashmir was ruled by Sikhs....so it was Sikha Shahi in 60% of current Pakistan.
2- Mughal kings were without any authority, and most of provinces became autonomous over the time. Last Mughal was merely king of Delhi.
3- After the Death of Aurangzeb, Marathas of South were virtually the next best power in India. Ahmed Shah Abdali defeated them in 3rd Battle of Panipat in 1761. And then rest was easy for East India Company to occupy.

My point is, it was British Raj which caused today's Pakistan, otherwise who knows, if some of Great Grandson of Maharajah Ranjeet Singh would have been ruling Punjabi folk from Thakhat- Lahore. It was British Raj, which accepted Muslim mandate in what we call today - Pakistan.
But Blame British for your failures.....diving in the bliss of ignorance is what fascinate to many of us, all the time.
 

sdmuashr

Senator (1k+ posts)
Re: Nice Article by Orya Maqbool Jan ( Qanoon nahee Insaf)

Assalam o Alaikum,

East or West Shariah is the Best.
Condemn Democracy
(evil).
(:133:Democracy
(evil))
 

alibaba222

Minister (2k+ posts)
Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

Saleem Safi nay Apny Qalam say zaberdast tamncha mara he,un per jo apny app ko zeyda Musalman oor Zeyda mohbay Watan Pakistani Samjhty he Like (Hamid meer jo Ajj Apny prg may Pakhtono ka mazaq ura raha tah)
col3.gif

col3a.gif
 

Khanji1

Councller (250+ posts)
Re: Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

Saleem Safi is not a good person. He always speaks against Pakistan and Favours Afghanistan. He seems to be an Afghan agent. Wallhoalam.
 

alibaba222

Minister (2k+ posts)
Re: Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

Khan ge Ager wo bora he tu ham konsay frishtoo jesy he,wasy saleem safi nay Pakistan key kehlaf kabhee bat nahee kee,balky un Pakistaneo ke bat ke he jo MUNAFQAT kerty he
Saleem Safi is not a good person. He always speaks against Pakistan and Favours Afghanistan. He seems to be an Afghan agent. Wallhoalam.
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
پاپوش میں لگا دی کرن آفتاب کی--ہارون الرشید


پاپوش میں لگا دی کرن آفتاب کی

کسی نظریاتی پارٹی کو پاکستان کے سیاسی مطلع پر طلوع ہونا ہے، اگلے چند برسوں میں ۔ فی الحال تو فقط شعبدہ بازی ہے اور نعرہ فروشی۔

سودائے عشق اور ہے ، وحشت کچھ اور شے
مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا​

زیادہ اہم موضوعات تو دوسرے ہیں مگر کیا کیجئے۔ کیا کیجئے کہ ان سیاسی جماعتوں سے ہمیں بحث کرنی پڑتی ہے جو درحقیقت سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ جائیداد کی طرح منتقل ہونے والی ذاتی اور خاندانی پارٹیاں۔ پیپلز پارٹی ، نون اور قاف لیگ ، اے این پی، ایم کیو ایم اور جمعیت علمائِ اسلام۔ سبھی کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ نظریاتی ہیں۔ کس طرح نظریاتی؟
*
چھوٹی موٹی ہی سہی ، ایم کیو ایم کی روش میں بعض مثبت تبدیلیاں آئی ہیں لیکن نظریہ ؟ ایک لسانی گروپ کی حقوق طلبی کے لیے بننے والی جماعت ۔ اب اس کا نام مہاجر قومی موومنٹ نہیں۔ برائے نام ہی سہی ، اس میں دوسرے لسانی گروہوں کے وابستگان بھی شامل ہیں لیکن یہ کیسے مان لیا جائے کہ وہ نظریاتی بنیاد رکھتی ہے ۔ دعویٰ ہے کہ درمیانے طبقے کی پارٹی ہے اور کوئی جاگیردار اس میں شامل نہیں ۔ جاگیردار کہاں سے آتے ۔ وہ ان کی حریف تھی،سندھی جاگیرداروں کی جماعت پیپلز پارٹی کی۔ اردو بولنے والے ایم کیو ایم کے حامیوں میں کوئی زمیندار او روڈیرہ تھا ہی نہیں ۔البتہ" قومی مفاد" میں وہ جاگیرداروں کے حلیف تھے اور اب بھی ہیں۔ امیر لو گ اس میں شامل ہیں۔ اس روش کے ساتھ مگر اتنا بڑا دعویٰ؟
پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کا نعرہ یہ تھا: سوشلزم ہماری معیشت ، جمہوریت ہماری سیاست اور اسلام ہمارا دین ہے۔ اسلام اگر ان کا دین ہے اور یقینا ہے تو سوشلزم کہاں سے آگیا۔ اچھا سوشلزم ہی سہی مگر محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں یکایک یہ متروک کیوں ہوا۔ اس کی جگہ سوشل ڈیموکریسی نے کیسے لے لی؟ بھٹو نے صنعتوں کو اس بے دردی سے سرکاری تحویل میں لیا کہ کاروبار تباہ ہو گئے۔ صرف بینکنگ سیکٹر میں 25ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب سوشلزم کا تجربہ ناکام تھا ۔نہ صرف بھارت کوسوشلزم سے جان چھڑا کر تیز رفتاری سے ترقی کرنا تھی بلکہ چین جیسے بنیاد پرست کمیونسٹ ملک کو بھی۔ سویت یونین نے تومکمل طور پر سجدئہ سحو کر لیا۔ سرمایہ دارانہ نظام میں بے شک ہزار خرابیاں ہیں مگر کمیونزم تو انسانی فطرت ہی سے متصادم ہے ۔ رہی جمہوریت تو اس قائد عوام اورفخرِ ایشیا کے سائے تلے وہ اپنی الگ انفرادیت رکھتی تھی۔ اقتدار میں آتے ہی صنعت کاروں کے پاسپورٹ انہوں نے چھین لیے اور واپس کیے تو ٹی وی کیمروں کے سامنے کہ وہ خود کو پست و پامال دیکھیں ۔آنجناب کے سامنے سر جھکائے رکھیں۔ایسی توہین کے بعد کاروبار کیا خاک ہوتے؟ایف ایس ایف کے نام سے ذاتی فوج تعمیر کی اور یہی احمد رضا خاں قصوری کے والد کو قتل کرنے کی ذمہ دار تھی۔ مخالفین پر عرصہ حیات تنگ کر دیا۔ خواجہ محمد رفیق اور ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر دئیے گئے۔ لیاقت باغ میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ عام پر گولیاں برسائیں۔ 1977 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے بے پناہ دھاندلی کی۔ خود ان کے چیف الیکشن کمشنر نے یہ کہا: ہم نے دوکان سجا دی تھی مگر ڈاکو اسے لوٹ لے گئے ۔ فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں کی گود میں وہ پروان چڑھے۔ مشرقی پاکستان میں جب علیحدگی کے بیچ بوئے جا رہے تھے، ڈٹ کر وہ ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 1970کے الیکشن میں عوامی لیگ نے اکثریت حاصل کی تو اقتدار منتقل کرنے کی راہ میں وہ سب سے بڑی رکاوٹ تھے ؛چنانچہ ملک ٹوٹ گیا۔ بائیں بازو کے مورخ مبارک علی سمیت ، پولیٹیکل سائنس کے اکثر اساتذہ انہیں بھی پاکستان توڑنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔اس عاجز نے 1971 کے اوائل میں اس جلوس کوبچشم خود دیکھا ، جب بھٹو صاحب نے اعلان کیا "سندھ اور پنجاب اقتدار کا سرچشمہ ہیں اور ان کی چابیاں میری جیب میں ہیں " ذوالفقار علی بھٹو ہی نہیں ، ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو پر آپ تنقید نہیں کر سکتے کہ وہ شہادت کے جلیل القدر مقام پر فائز ہیں ۔ان کے فدائین اگر انہیں شہید کہیں تو کسی کو کیا اعتراض لیکن تاریخ کو از سر نو لکھا نہیں جا سکتا۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ امریکی اثرات کی مزاحمت کی ۔ بھارت کو ٹھکانے پر رکھا لیکن نظریات؟ نظریات سے کیا واسطہ۔ وہ ایک قوم پرست تھے لیکن اس سے زیادہ ایک خود پرست۔

پیپلز پارٹی اگر ایک نظریاتی جماعت ہوتی تو سائنٹیفک سوشلزم سے بات امریکی ایما پر مرتب ہونے والے این آر او تک کیسے پہنچتی۔ اگرایک نظریاتی جماعت ہوتی تومولانا کوثر نیازی کیونکر پھلتے پھولتے اور معراج محمد خاں ایسے برسوں جیل میں کیوں پڑے رہتے۔ دلائی کیمپ کیسے برپا ہوتا؟ کوئی حد ہے ، شاعری کی کوئی حد ہے ۔دعویٰ یہ ہے کہ بھٹو پاک چین دوستی کے تنہا معمار تھے؟ ایک فوجی ڈکٹیٹر کا وزیر ، جو اسے ایشیا کا ڈیگال اور صلاح الدین ایوبی کہا کرتا،کیا ڈکٹیٹر کی مرضی اور سرپرستی کے بغیر ہی یہ کارنامہ انجام دے سکا؟

یوں کودا تیرے گھر میں کوئی دھم سے نہ ہوگا
جو کام کیا ہم نے وہ رستم سے نہ ہو گا
نواز شریف کی سیاست بلکہ کاروبار بھی جنرل محمد ضیا ئ الحق کے سائے میں ثمر بار ہوئے۔ ہر سال وہ اس آدمی کے مزار پر جاتے اور اعلان کر تے کہ وہ ان کا مشن پورا کر کے رہیں گے۔ آٹھویں ترمیم کے حامل صدرغلام اسحٰق اور ایک کے بعد دوسرے چیف آف آرمی سٹاف سے ان کا تصادم رہا۔نظریے پہ ہرگز نہیں بلکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح مکمل اقتدار کے خواہاں تھے، بادشاہت کے۔بھٹو سے مختلف کہ بھٹو بنیادی طور پر کرپٹ نہ تھے۔ اگر اقتدار اور دولت سے محبت کو ایک نظریہ قرار دیا جا سکتاہے تو میاں صاحب یقینا ایک نظریاتی آدمی ہیں ۔ فوج میں بدترین شہرت رکھنے والے جنرل پرویز مشرف کو کیا ایک نظریاتی شخص فوج کا سربراہ بناتا؟ زرداری صاحب کی طرح ان کی "جائز"دولت کے ڈھیر بھی ملک سے باہر پڑے ہیں ۔ پیپلز پارٹی بھی منظم سیاسی جماعت کی تعریف پر پوری نہیں اترتی کہ کبھی الیکشن نہ ہوئے لیکن وہ ایک جمی جڑی برادری ہے اور کارکنوں کی سننا پڑتی ہے۔ ن لیگ تو ایک آدمی اور ایک خاندان کی ترجیحات کے گرد گھومنے والی جماعت ہے ۔ ثقافتی اعتبار سے میاں صاحب پاکستانی مزاج سے نسبتاً قریب تر ہیں مگر قائد اعظم ثانی وہ کیسے ہو گئے؟ خدا کے لیے خدا کے لیے ۔زرداری صاحب سے وہ ناراض ہیں مگر جنرل کیانی سے کہیں زیادہ حالانکہ مارشل لا کا ہرگز کوئی اندیشہ نہیں ۔ فوج کو اس کی حدود میں رکھنا ترجیحات میں ہونا چاہئیے مگر بھوک سے بلبلاتے عوام؟ مرتی ہوئی معیشت ؟ سماج کا بکھرتا ہوا تانا بانا؟ امریکی استعمار کی تنگ ہوتی گرفت ؟ ان سب سے بے نیاز، وہ ایک نظریاتی لیڈر ہیں ۔ اکثر دوسری مذہبی جماعتوں کی طرح جمعیت علمائِ اسلام فرقے کی بنیاد پر کھڑی ہے ۔ اے این پی خالص لسانی بنیادوں پر ۔ یہ دونوں بھی مگر نظریاتی پارٹیاں ہیں۔سبحان اللہ!

پاپوش میں لگا دی کرن آفتاب کی
جو بات کی ، خدا کی قسم لاجواب کی​

کسی نظریاتی پارٹی کو ابھی پاکستان کے سیاسی مطلع پر طلوع ہونا ہے ۔ فی الحال تو فقط شعبدہ بازی ہے اور نعرہ فروشی۔
ع* قریب تر ہے نمود جس کی اسی کا مشتاق ہے زمانہ
 

freshnkool

Minister (2k+ posts)
Re: Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

this is reality, pakistani governments and army has never respected afghanistan as a country and as a nation, and isi has been playing dirty role in afghanistan from long time atleast from time of gen. Zia

kabhi hum armika k sath mill kar unkoo mrwaty hain kabhi islam k naam per or kabhi jahad k naam per or kabhi apny talban bejh kar wahan katul o garat karwaty hain

Afghanistan is an independet country its their right to choose that they want talban or some other as president or they want to build ties with india, china some other country or pakistan.

hum pakistani logon k pait main pata nahi kion dard hona shroo hoo jati hai
 

usaf82

Citizen
Re: Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

Saleem Safi is not a good person. He always speaks against Pakistan and Favours Afghanistan. He seems to be an Afghan agent. Wallhoalam.
you can read his articles and shows then you can decide he is a true journalist and pakistani pukhtoon. i salute to his credibility and fairness in his views. safi sb always tell the truth.
the most important this column is the greatest reality of the time no sensible person can deny this but senseless can do.
proud to be a fan of saleem safi.
 

hassanrazi

Politcal Worker (100+ posts)
Re: Nice Article by Saleem Safi ( Pakhtoono ka Mazaq)

Saleem safi ne bilqul theek kaha hia. agar hamare army generals ya constitutional office se koi drama bazi shuru ho jaye tou ham kehte hain ke ham barri ba-gairat qoum hai yeh hai wo hai. aur apne mufaad ke liay afghanon ko pata nai kya kya alqaab datay hain. ham khud munafiq hia, aur saleem safi hamari galtiyon ke theek nishandahi kar raha hia...hamain yeh munafqat khatam karna hogi. ham khud apne sath aur apni dealings main sincere hona paday ga.
 

Back
Top