Ainak wal Jinn kay Musannef ka Intiqal - اے حمید انتقال کر گئے

اجل کنول

MPA (400+ posts)
ردو کے معروف قلم کار اے حمید جمعہ کوعلی الصبح لاہور کے ایک ہپستالاا میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

اے حمید سنہ انہیں سو اٹھائیس میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔

تقسیمِ ہند کے بعد اے حمید پاکستان چلے آئے اور ریڈیو پاکستان میں سٹاف آرٹسٹ کے طور پر ملازم ہوگئے جہاں ان کے فرائض میں ریڈیو فیچر، تمثیلچےاور نشری تقاریر لکھنا شامل تھا۔

رومانوی طرزِتحریر میں وہ کرشن چندر سے متاثر تھے اور ابتدائی کہانیوں کے موضوعات بھی اس اثر سے محفوظ نہیں۔

سنہ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں وہ نوجوانوں کے مقبول کہانی کار اور ناول نگار کا درجہ اختیار کر چکے تھے۔


سنہ انیس سو اسی میں وہ ملازمت سے استعفیٰ دے کر امریکہ چکے گئے جہاں انہوں نے وائس آف امریکا میں پروڈیوسر کی نوکری اختیار کرلی۔ لیکن ان کی سکون پسند طبعیت کو امریکی شور و غل راس نہ آیا اور وہ ڈیڑھ برس میں ہی لاہور لوٹ آئے۔

پچھلے تیس برس سے وہ ایک فری لانس رائٹر کے طور پر زندگی بسر کررہے تھے۔

اس دوران میں انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بہت سی کہانیاں اور ناول تحریر کیے لیکن ان کا مقبول ترین سلسلہ سنہ نوے کی دہائی میں ٹیلی ویژن پر پیش کیا گیا۔

بچوں کے اس سلسلہ وار ڈرامے کا نام عینک والا جن تھا۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ابھی سیزن ختم نہ ہو پاتا تھا کہ دوسرے سیزن کی ڈیمانڈ آنی شروع ہوجاتی تھی۔

کہانی، ناول اور ڈرامے کے علاوہ اے حمید نے اردو شاعری اور اردونثر کی تاریخ بھی مرتب کی تھی جس سے ادب کے طالب علم آج تک استفادہ کرتے ہیں۔

نوجوانی کے ایام میں انہیں سری لنکا اور برما وغیرہ کی سیاحت کا جو موقع ہاتھ آیا وہ بعد میں ساری عمران کے تخیل کو مہمیز دیتا رہا اور ان علاقوں کے رومانوی ماحول ان کی بہت سی کہانیوں کا موضوع بنا۔

اے حمید کی کچھ مقبول عام کتابوں میں پازیب، شہکار، تتلی، بہرام، بگولے، دیکھوشہر لاہور، جنوبی ہند کے جنگلوں میں، گنگا کے پجاری ناگ، پہلی محبت کے آنسو، اہرام کے دیوتا، ویران حویلی کا آسیب، اداس جنگل کی خوشبو، بلیدان، چاند چہرے اور گلستان ادب کی سنہری یادیں شامل ہیں۔





http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/04/110429_a_hameed_dies_rwa.shtml]

[FONT=&quot]انا للّھ واناالیہ راجون[/FONT]
 
Last edited by a moderator:

malikbhai

MPA (400+ posts)
Re: Ainak wal Jinn kay Musannef ka Intiqal

Allah A.HAmeed ko jawal e Rehmat mai jaga dai.
[FONT=&quot]انا للّھ واناالیہ راجون[/FONT]
 

ahmadalikhan

MPA (400+ posts)
Re: Ainak wal Jinn kay Musannef ka Intiqal

safe_image.php
A. Hameed

May Allah rest his soul in peace.
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Ainak wala jin. wowww. It was such a craze back then when we were kids.

Did anyone read his commando series? omg. That novel made me a true Paksitani in 2000.
 

Salik

Senator (1k+ posts)
A Hameed Passed away......

The writer of the Ainak Wala Jin.... Amber Nag Maria .... and a lot more...

1101229440-1.gif


انا للہ و انا الیہ راجعون