9 گھنٹوں میں کراچی شہر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

28karacaccashdhdhbkten.png

کراچی شہر سے ایک روز میں 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریسکیو حکام کی جانب سے جاری کردہ اعدودوشمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سےا توار کے روز 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے تین افراد کی لاشیں لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے قریب سے برآمد ہوئیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15، لانڈھی گودام چورنگی، گولیمار، جہانگیر روڈ ،ڈیفنس فیز 7 اور خمیسو گوٹھ سے ایک ایک شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لیاری لاشاری محلہ سے برآمد لاشوں کو سول اسپتال جبکہ دیگر لاشوں کو سرد خانوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔
 

Back
Top