9 مئی واقعہ، جلائے گئے موٹرسائیکل مالکان کو نئے موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ

12sinngnenmot.jpg

جن شہریوں کے موٹرسائیکل جلائے گئے سندھ حکومت کی طرف سے انہیں نئے موٹرسائیکل فراہم کیے جائیں گے: شرجیل انعام میمن

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے 9 مئی کو کراچی کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران جلائے جانے والے موٹرسائیکل مالکان کو نئے موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پر شرپسندوں نے نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ متاثرین کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے ریلیف پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات کے دوران متاثرہ افراد اپنے موٹرسائیکل کی اونرشپ ودیگر دستاویزات کے علاوہ پولیس رپورٹ پولیس کو جمع کروا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 9 مئی کو کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 موٹرسائیکل نذرآتش کر دیئے گئے تھے۔

9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی طرف سے جلائو گھیرائو کے دوران نذرآتش کی گئی گاڑیوں کے مالکان کو بھی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

9 مئی پر کراچی میں شارع فیصل پر 6موٹرسائیکل کے علاوہ ایک گاڑی جلائے جانے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا جبکہ بسوں، پولیس وین ، سرکاری املاک اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ سندھ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جلائے جانے والے موٹرسائیکل مالکان محکمہ داخلہ سے رجوع کریں۔

قبل ازیں چند دن پہلے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں صرف تحریک انصاف کے کارکن ملوث تھے، جن شہریوں کے موٹرسائیکل جلائے گئے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے انہیں نئے موٹرسائیکل فراہم کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کے واقعات کی ویڈیو بھی چلائی گئی تھی۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

گھر کی بھیدی نے مفت آٹا سکیم کی بھی قلعی کھول دی تھی اور
لاکھوں بوریوں کے خُرد بُرد کا انکشاف کیا تھا
ایسٹ انڈیا کمپنی اب یہاں بھی جعلی اندراج کر کے واردات ڈالنے والی ہے ۔ ۔ ۔

 
Last edited:
Sponsored Link