نیب کے پاس دستیاب عمران خان کی طبی رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں: انصار عباسی

imran-khan-nab-reports-ansar.jpg


انصار عباسی کے مطابق نیب کے پاس عمران خان کے خون اور پیشاب کے نمونوں کی رپورٹ دستیاب ہیں، جن میں کوکین یا شراب کے استعمال کا کوئی اشارہ موجود نہیں، بیورو ذرائع نے دی نیوز کو بتایا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ان الزامات کی توثیق نہیں کرتی جو وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے چند روز قبل عائد کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹس پڑھی ہیں، الزامات کے برعکس رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صحت کے تمام اشاریے نارمل ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کے خون اور پیشاب کے نمونے اُس وقت حاصل کیے گئے تھے جب وہ نیب کی حراست میں تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان نمونوں کی رپورٹس نیب کی پراپرٹی ہیں۔

وزیر صحت نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کے طبی ٹیسٹ اُس وقت کیے گئے تھے جب وہ کرپشن کے ایک کیس میں زیر حراست تھے، اور رپورٹس میں شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

قادر پٹیل نے مزید کہا تھا رپورٹ پانچ ڈاکٹرز نے تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں زہریلے مواد کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جن میں شراب اور کوکین شامل ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کو منظر عام پر لائے گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ آزاد طبی ماہرین پہلے ہی عبدالقادر پٹیل کے الزامات مسترد کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں بلکہ بے بنیاد بھی ہیں۔ جیو کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک شو میں کہا تھا کہ تین ڈاکٹروں کے ساتھ میڈیکل رپورٹ اور عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس شیئر کی گئی ہے اور تینوں نے پٹیل کے دعووں کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورین رپورٹ عموماً چند دن بعد ہی سامنے آجاتی ہے؛ حیران کن بات ہے کہ وزیر صحت کو یہ رپورٹ سامنے لانے میں 17دن لگ گئے جو اب تک ابتدائی ہے۔ وزیر صحت نے کہا تھا کہ ’’مفصل رپورٹ سامنے آتے ہی‘‘ پولیس کو بھیجی جائے گی۔

گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔عمران خان کے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ عبدالقادر پٹیل 10ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اور اس کے پیچھے ایک راز ہے وزیر کی رپورٹ اور پریس کانفرنس سیاسی جھوٹ تھا جس سے مخالفین عمران خان کوتمام عمر ٹارگٹ کرتے رہے اور اب انہوں نے اپنے ہاتھوں خواہشوں کے چنگل میں پھنس کر خودکشی کی ہے۔ایسے ہی تمام الزامات انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دھونے ہیں۔
لیکن
نیب کے پلان سے ان کی سیاست ٹکرا رہی ہے۔وہ ایک ایسے شخص کے کیسز کیسے چلائے اسے حراست میں رکھےجسکا بقول پٹیل ٹھاکر دماغی توازن خراب ہے سو اپنے بدنام منافق غیر اسلامی مہرے کے زریعے نیب کی خبر سترہ دن کے بھی بعد سوچ بچار کے بعد دینی پڑی۔
شیر کے شکار میں ایسی بےبسیاں اور فیل پلانوں کا ڈھیر سامنے آتا ہی ہے
 
Last edited:

NCP123

Minister (2k+ posts)
اور اس کے پیچھے ایک راز ہے وزیر کی رپورٹ اور پریس کانفرنس سیاسی جھوٹ تھا جس سے مخالفین عمران خان کوتمام عمر ٹارگٹ کرتے رہے اور اب انہوں نے اپنے ہاتھوں خواہشوں کے چنگل میں پھنس کر خودکشی کی ہے۔ایسے ہی تمام الزامات انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دھونے ہیں۔
لیکن
نیب کے پلان سے ان کی سیاست ٹکرا رہی ہے۔وہ ایک ایسے شخص کے کیسز کیسے چلائے اسے حراست میں رکھےجسکا بقول پٹیل ٹھاکر دماغی توازن خراب ہے سو اپنے بدنام منافق غیر اسلامی مہرے کے زریعے نیب کی خبر سترہ دن کے بھی بعد سوچ بچار کے بعد دینی پڑی۔
شیر کے شکار میں ایسی بےبسیاں اور فیل پلانوں کا ڈھیر سامنے آتا ہی ہے
actually ye Patel ki apne reports hein..........
 

ranaji

President (40k+ posts)
اب اس گشتی کے بچے حرام کے نطفے گجرات انڈیا کے چکلے کی گشتی ُ کی حرام کی اولاد اور کسی حرامی پٹیل کی سٹ قادر پٹیل کنجر نے اپنی گشتی ماں کے حاملہ ہونے کی رپورٹ انڈیا کیا انڈیا کے ڈاکٹر سے بنوانئ ہے یا کھسرے کے کسی ہسپتال کے ڈاکٹر
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
actually ye Patel ki apne reports hein..........
One journalist, Waqar Satti, who is big Lifafa sitting in london, always gets the leaked vidoes first, already tweeted on 10 May.. that watch out for amedical report, it will blwo you away... so this means, they already planned to add masala to the medical report.
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
It is time to see the urine sample of this minister and see what he was smoking and what is his mental state of affairs.