8و یں جماعت کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے بعد نکاح کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

19nikhahtalibas.png

کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے عباس ٹائون سے لاپتہ ہونے والی اسما نامی 8ویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ اغواء اور رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کروائے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق اسماء نامی لڑکی کو نکاح نامے پر انگوٹھے لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسماء کے اہل خانے کی طرف سے سچل تھانے میں لڑکی کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔


رپورٹ کے مطابق نکاح خواں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنی رضامندی سے شادی کی ہے، اس کے پاس ب فارم یا شناختی کارڈ موجود نہیں تھا اور اس نے اپنی عمر بتائی تھی جبکہ اس کا نکاح میں نے اپنے گھر میں کروایا۔ میں نے لڑکی کو نکاح کے بعد اپنے ماں باپ کے پاس جانے کا کہا تھا لیکن اس نے بتایا کہ اس کی والدہ کسی بوڑھے شخص کو فروخت کرنا چاہتی ہے، نکاح کے بعد لڑکا لڑکی سے کوئی رابطہ نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1782726554767786472
سچل تھانے میںاسماء کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالفطر کے دوسرے دن وہ اپنی سہیلی سے ملنے کیلئے گھر سے نکلی تھی مگر اب تک نہیں لوٹی۔ اہل خانہ کے مطابق ان کو علاقے میں پانی سپلائی کرنے والے آصف عباس نامی لڑکے پر شک تھا تاہم پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروانے کے لیے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے۔

پولیس تفتیش کے دوران آصف عباس کے بڑے بھائی غلام شبیر نے تسلیم کیا تھا کہ وہ اسے رحیم یار خان لے گیا تھاجسے پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا اور آج ان کے نکاح کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ قبل ازیں رحیم یار خان پولیس نے بھی بتایا تھا کہ اسماء کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
A part from above story which I have no eyewitness. 19 saal kii larkiyaa 8th Class mai parhti hain. I saw people with my own eyes. keep repeating 8th class for girls just to hide real age. one time a guy put her girl back on 5th class from 9th class to avoid age issues for marriages.

And Same thing Cricket boys does. fake age and birth certificates. Indians and Afghani are number one in this. yeah the other thing is to get long govt service. For Example Faiq Essa. And Chudary Chief Justice both came from Quetta High Courts on wrong domicile as well as appointments with hidden age certificates. Same goes to Current Army Chief which is retired as well.

When this country will leave this bad habit.
 
Last edited: