65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

tajzi1h1h12.jpg

وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس کے بعد ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی,وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی,65 سال عمر کی حد ختم کردی گئی، 20 لاکھ تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی ،اس ضمن میں وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی

ذرائع کے مطا بق کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی، تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ۔

اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزکے تحت تعیناتیوں کےلیےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی۔ اب65 سال کےبعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعدتوسیع ہوسکے گی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

ملک میں نئےٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں۔ وفاقی حکومت نےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مذ یدمؤثر بنایاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، جس نے عمر کی حد میں ترامیم تجویز کی تھیں۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل ہی وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا,حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں,وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائےگا۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

قاضی ناجائز عیسی کی ایکسٹنشن والا گیم چالو ہو گیا

Listen To Me Cat GIF by VITA VITA ‧ 塔仔不正經