
پرائم منسٹر ہائوس کے پریس ونگ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکہ کے لیے 17 ستمبر کو روانہ ہوئے تھے لیکن آج 10 دن ہو چکا ہے لیکن اب تک واپس نہیں آئے۔
پریس ونگ پرائم منسٹر ہائوس کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 ستمبر کو اپنے 5 روزہ سرکاری دورہ پر نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن آج 10 دن گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنے وطن واپس نہیں آئے۔
پرائم منسٹر ہائوس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرنا تھا اور اس موقع پر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرنی تھیں۔ نگران وزیراعظم نے نیویارک میں موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں شرکت کرنی تھی اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کرنا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1706663296609239060
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ انوارالحق کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ ہندوتوا انتہاپسندی کے علاوہ ہر قسم کی دہشت گردی کا انسداد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاک-بھارت امن کی بنیاد ہے۔ دنیا اس وقت سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی اور بہت سے خطرناک چینلجز ہم سب کے سامنے ہیںجس کے لیے عالمی تعاون اور مشترکہ کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہم جدید تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں جہاں روس، یوکرین تنازع کے علاوہ دنیا کے 50 مختلف مقامات پر تنازعات چل رہے ہیں جس سے عالمی طاقتوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ایسے دور میں دنیا ایک ایسے وقت میں پرانے اور نئے عسکری بلاکس اور جیوپالیٹکس میں مصروف ہے جب وقت معیشت کو اولیت دی جانی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1706612061579415576
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک انٹرویو میں متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد سابق وزیراعظم عمران خان یا جیل میں قید ان کی پارٹی کے سینکڑوں اراکین کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے وہ کارکنان جو کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kakkrwapsana atya.png