
سیہون شریف کے سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے۔
بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔ ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1457288180693094400
اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 4 سالہ بچے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل ہونے جیسے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔
اس بچے کا علاج کرنے والے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر عبدالرحمان جمالی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔ فی الحال تو بچے کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں مگر مستقبل میں اس بچے کیلئے یہ تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا میں اس بچے کو علاج کے لیے کراچی بھیجنا ضروری سمجھتا ہوں۔
یاد رہے کہ ایسا کئی کیسز میں ہوتا ہے جن میں دل سبجیکٹ کے بائیں طرف کی بجائے دائیں طرف ہوتا ہے مگر ایک سینے میں دو دلوں کا کیس شاذونادر ہی سامنے آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4twocardic.jpg