2023 میں کتنے لاکھ پاکستانی روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے؟

2pakistanbhahrjajns.png


2023میں پاکستانیوں کی ریکارڈ تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلی گئی جو کہ 2015کے بعد سب سے زیاد ہ ہے,بیورو آف ایمی گریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سامنے آ نے والے اعدادوشمار کے مطابق 8لاکھ 62ہزار 625پاکستانیوں نے سال 2023ء میں بیرون ملک نوکریوں کے لئے خود کو رجسٹر کروایا۔

2022میں 8لاکھ 32ہزار 339پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015میں یہ تعداد 9لاکھ 46ہزار 571تھی۔ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3لاکھ 85ہزار 892لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں ایک لاکھ 96ہزار 575ڈرائیورز، 8ہزار 741انجینئرز، 7ہزار 390اکاؤنٹنٹس، 3ہزار 486ڈاکٹرز اور 1533ٹیچرز شامل ہیں۔

بیورو کے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22ہزار 760افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45ہزار 687افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کے علاوہ 3لاکھ 14ہزار 932افراد بھی سکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے، 86ہزار 593افراد سیمی سکلڈ جبکہ 3لاکھ 95ہزار 653افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی۔

2023میں 4لاکھ 26ہزار 951افراد سعودی عرب، 2لاکھ 29ہزار 894افراد متحدہ عرب امارات، 55ہزار 112افراد قطر، 60ہزار 46افراد عمان، 20ہزار 905افراد ملائیشیاء، 13ہزار 345افراد بحرین، 2914افراد یونان، 4ہزار 947افراد رومینیا اور 4307افراد عراق منتقل ہوئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 13.4 فیصد اضافہ ہوا،حجم 2.4 ارب ڈالر رہا,سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر بھیجے، نمو کے لحاظ سے دسمبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 5.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران اوورسیزنے ترسیلاتِ زر کی مد میں 13.4 ارب ڈالر بھجوائے۔دسمبر 23ء کے دوران سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر سعودی عرب (577.6ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (419.2ملین ڈالر)، برطانیہ (368.0ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (263.9 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔ دسمبر میں کی جانے والی ترسیلاتِ زر نومبر کے مقابلے میں 5.4 فیصد جبکہ دسمبر 22ء کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ رہیں۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
وطن میں بھی رل ھی رھے تھے۔باھر چار پیسے ھی بنا لیں گے۔ ویسے سر سبز چراگاھوں کی طرف ھزاروں سال سے انسان سفر کر تے رھتے ھیں۔
Criminal leaders key wajha say, laikin aik din ya kameenay bhe rullain gay.