
اداکار آریز احمد اہلیہ اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے پی ایس ایل سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ 2018 میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن 2023میں نیند پوری کروں گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آریز احمد نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ عمران خان جیسا وزیر اعظم ملا، اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی دوبارہ ملی تو کرکٹر بنوں گا۔ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو شان مسعود میرے کپتان تھے۔
اہلیہ سے متعلق سوال پر آریز نے کہا کہ حبا سے پہلی نظر میں محبت ہوگئی تھی لیکن اقرار بہت بعد میں کیا۔ دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اپنی شادی میں فضول خرچی بالکل نہیں کی۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر آریز نے کہا کہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہا تھا لیکن اب سپورٹ کرنا بنتا نہیں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کراچی کنگز کے ساتھ کیا ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر پر فلم بنے تو مجھ سے بہتر کوئی اداکار نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2areezahmed.jpg