Bohot hi ********* kism ka baba hay. Is ko sharam nahi aai keh khwateen ke saath khara ho kar aisi badzubani kar raha hay. Aur nahi to kuch apni safaid darhi ka hi lihaaz kar leta.
Aisi awaam aisay hi hukumraan deserve kartay hain.
پہلی بات تو یہ کہ یقینناً یہ ویڈیو نشر نہیں ہوئی کیونکہ ٹی۔ وی چینل کا اِن سِگنیا پوری سکرین یا فریم میں کہیں دِکھائی نہیں دیتا لِہٰذا خاطر جمع رکھیں یہ منظر کِبھی آن ائیر نہیں ہوا ہوگا۔ یہ رپورٹر صاحب کی ذاتی کاوش ہے جو اُنہوں نے اپنے ایدیٹر کی مرضی سے یا بغیر مرضی یو ٹیوب پر ڈال دیا۔
دوسری بات، ہماری سماعت اور اعصاب ابھی اِسقدر ننگے سچ سُننے کے متحمل نہیں ہوئے اور عوامی سطح پر عام پائی جانتے والے حُکمرانوں کی عِزت افزائی کے سامان آنے بہانے تہذیب کے قالین نیچے دبائے جاتے ہیں، اللہ ہمیں ھدایت دے۔
تیسری بات، بابا جی کی ننگی گالیوں پر دِلگرفتہ ہونے والے شُرفا سے گُذارش ہے کہ ساری بات میں گالیوں کی حیثیت شیرے پر آئی جھاگ سے زیادہ کُچھ نہیں۔ اصل شیرینی اُس شیرے میں ہے جو ابھی اندر، نیچے کہیں اُبل رہا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ہر اُبلتی چیز بھسم نہ بھی کرے لیکن سوختہ ضرور کرتی ہے چاہے وہ شیرا ہی کیوں نہ ہو۔
نِطام اور اُسکے خوانچہ فروشوں کا انجام ایک دردناک موت کے سِوا کُچھ نہیں دِکھتا کیونکہ مُلک بھر کے ہسپتالوں میں قلیل تعداد میں موجود برن یونٹس اِتنی بڑی سطح پر سوختہ لوگوں کو سنبھالنے کیلئے ناکافی ہونگے ۔ ۔ ۔ ۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|