
معمولی سے جھگڑے پر با اثر افراد نے تیرہ سالہ بچے کو کورٹ میں گھیسٹ لیا، لاہور میں 13 سالہ طالب علم نے عبوری ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، لاہور سے تعلق رکھنے والے بچےکے خلاف مخالفین نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤں میں درج کروایا تھا،بچے کا ایک ہفتے قبل اسکول کے باہر لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا۔
مقدمے میں ضمانت کیلئے 13 سالہ بچہ آج والد کے ہمراہ اسکول جانے سے قبل کمرہ عدالت پہنچ گیا اور حاضری لگوائی،بچے کے وکیل اور والد کا کہنا تھا کہ ہم صلح کرانا چاہتے ہیں،بچہ چھوٹا ہے، اس مقدمے سے اس کے مستقبل پر برے اثرات مرتب ہونگے۔
دوران سماعت مخالفین نےصلح پر اتفاق نہیں کیا، جج نے بھی دونوں فریقین کو صلح کا ہی مشورہ دیا لیکن مخالفین راضی نہیں ہوئے،بچے کے خلاف مقدمہ درج کرنے والی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور وہ کیس کو مزید چلانا چاہتے ہیں،عدالت نے کیس سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6bachaaboorizamanat.jpg