
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کو بند کرنے کی خبریں من گھڑت ہے صوبائی حکومت یہ پروگرام چلانے کیلئے وفاقی حکومت کی محتاج نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام کو بند کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صوبے میں یہ ایک آزاد پروگرام ہے، اور ہم آئندہ کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے قانون سازی بھی کرلیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1516325175398182912
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صوبے میں تقریبا 11 لاکھ لوگ اس منصوبے سے مستفید ہوچکے ہیں،صرف مارچ کے مہینے میں صحت کارڈ سے فائدہ اٹھانے والے مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516326293557628928
تیمور خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عمران خان کے شروع کیے گئے اس منصوبے کے حوالے سے ابھی خاموش ہے تاہم اس منصوبے کو رول بیک کرنا اب کوئی آپشن نہیں ہے، ہیلتھ کارڈ پروگرام جاری رہے گا کیونکہ یہ اس وقت لوگوں کی ڈیمانڈ بن چکا ہے اور انشااللہ آنے والے وقتوں میں یہ عمران خان کی کامیابیوں میں سے ایک میراث بنے گا۔
https://twitter.com/x/status/1516327471519617024
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12taimurjhagrasehatcard.jpg