یہ وطن ہمارا ہے، سمجھ میں نہیں آرہا ہے،ژالے سرحدی کی ویڈیووائرل

zhalay11i1i2.jpg


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ ژالے سرحدی مہنگائی سمیت مختلف معاملات پر تنقید کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ژالے سرحدی نے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں لپ سنکنگ کرتے ہوئے مہنگائی پر تنقید کی ہے تاہم ان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ژالے سرحدی لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ "عوام سو رہی مہنگائی ہو رہی ہے، مُنا رو رہا ہے اور دودھ مہنگا ہو رہا ہے، منے کا ابا نفسیاتی ہورہا ہے اور منے کی اماں میکے چلی گئیں وہ نفسیاتی ہوگئیں، یہ سب کچھ تبدیلی میں ہو رہا ہے" اس کے بعد وہ دلچسپ آواز نکالتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ یہ وطن ہمارا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے۔"


یاد رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔ اداکارہ نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
کنجروں کا کیا کہنا،،کمپنی کی مشہوری کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیّار ہو جاتے ہیں
جیسے کہ سینکڑوں اُوباشوں کی گود میں مینارِ پاکستان میں کسمسانا، مچلنا، جھولے جھولنا
 
Last edited:

Back
Top