
جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کو فاشسٹ لیڈر کہا جس کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دے ڈالا، تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ہیں جنہوں نے صحافت کا نام ڈبویا ہے، کل جب اس کا شو چل رہا تھا تو جیو کو آن لائن 18 ہزار لوگ دیکھ رہے تھے اور اسی وقت ARY کو 3 لاکھ آٹھ ہزار لوگ دیکھ رہے تھے۔ یہ صدمہ نہیں برداشت کر پا رہا اور صحافت کے نام پر اس روش پر چل نکلے ہیں،یہ صحافت نہیں۔ یہ بیمار بکی ہوئی سوچ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517663654744707072
شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ فاشسٹ لیڈرکی کہانی جس نےنوجوانوں سےخودمختاری اورمعاشی ترقی کاوعدہ کیا،قوم نےاس پربھروسہ کیا۔اس لیڈرنے مخالفین کوجیل میں ڈالا،میڈیا میں تنقید پرکریک ڈاؤن کیا،ملک کےخلاف بیرونی سازش کاجھوٹابیانیہ بنایا، اقتدارنہ ملنے پردھرنےدیےاوراقتدارملنے پرقوم تباہ کردی۔
https://twitter.com/x/status/1517568274539589632
شاہزیب خانزادہ نے کہا تھا کہ عمران خان کی سیاست انا کے سوا کچھ نہیں جس نے ملک کو تباہ کیا، ایک ایسا لیڈر آیا بھی جو اس قدر خود پسندی میں مبتلا تھا کہ اسے خود سے بہتر کچھ لگا نہیں،اس کی خواہش تھی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز وہ ہی رہے،جو بھی ہو اس کی مرضی سے ہو۔
شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں مزید کہا کہ اس لیڈر کو ناں سننے کی عادت نہیں تھی مگر ہاں کہنے والوں کی حمایت بھی نہیں تھی،یہ مقام حاصل کرنے کیلئے عوام میں مقبولیت ضروری تھی،مقبولیت حاصل کرنے کیلئے اس لیڈر نے عوام میں خدشات کا فائدہ اٹھاناشروع کردیا، لوگوں کو باور کروایا کہ وہ لیڈر نہیں لوگوں کے حقوق کا محافظ ہے،مخالفین لٹیرے ہیں، منافق ہیں غدار ہیں۔
شاہزیب خانزادہ نے کہا پھر اس لیڈر نے اپنی قوم کی بدحالی کی وجہ بیرونی قوتوں کو قرار دے دیا،بیرونی مداخلت برداشت نہ کرنے کا نعرہ لگادیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کی قوم کا فخر مٹی میں ملادیا گیا ہے،اس کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں، جب پارٹی کے لیڈر بھی اس کے خلاف ہوگئے تو ان کو بھی بدنام کرنا شروع کردیا،دھمکیاں دینی شروع کردیں،امریکی معاشرے میں جو نفرت کا بیج بویا گیا اس کی نشوونما آج بھی ہورہی ہے۔