
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اراکین کونااہلی اور گھیراؤکی دھمکیاں دےرہی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حکومت کاکیا فائدہ جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!
https://twitter.com/x/status/1502645370551246848
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے اور آپ نے کہا تھا کہ ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا!“۔
https://twitter.com/x/status/1502652780741337093
مریم نواز نے کہا کہ ان مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں!۔
مریم نواز نے دوسری ٹویٹ میں علامہ اقبال کا مشہور شعر لکھا:
"اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی،
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی!"
https://twitter.com/x/status/1502645973276893188
اس شعر کے ساتھ انہوں نے عمران خان کو ٹیگ کیا اور کہا کہ یہ ایک عزت والےانسان کیلئے ہے آپ کیلئے نہیں۔
مریم نواز شریف کی ان ٹویٹس پر ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ اپنی ٹویٹس میں عمران خان کو ٹیگ نہ کیا کریں اور انہیں اہمیت نہ دیا کریں،آپ کی مہربانی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1502649883051896841
مریم نواز نے اس ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو مخلصانہ مشورہ دینا کوئی بری بات نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9maryamvskhan12march.jpg