
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر مزید پیچیدگیاں پیدا کردیں، یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، جس کے باعث ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل حکومت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1577169533994815489
اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شامل آدھے وزرا کے پاس تو کوئی محکمہ بھی نہیں ہے اور جن کے پاس ہے ان کو کام کرنا نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ ابھی تک ان سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بن سکا۔
https://twitter.com/x/status/1577169537580998657
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے مہارت کے ساتھ بس ایک کام جاری ہے کہ نیب کیسز کو کیسے ختم کرنا ہے۔ اپنی چوریاں اور ڈکیتیاں چھپانے کیلئے کیسز کنارے لگائے جا رہے ہیں دھڑادھڑ ان کی اپنی بریتیں ہو رہی ہیں۔