کراچی: ملک بھر میں یکم شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر اتوار کو منائی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔
جلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ چمن سے حافظ محمد یونس نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اعتکاف میں بیٹھے 15 افراد نے چاند دیکھا، پشین سے لوگوں نے بتایا کہ جم غفیر نے چاند دیکھا۔ مختلف مقامات سے ہمیں چاند دیکھنے کی شہادت موصول ہوئی۔
دوسری طرف بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر بابر کہدہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پسنی میں میرے علاقے میں30سے زائد لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا، بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظرآگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنرپسنی کوبھی چاند نظرآنے سے متعلق اطلاع کر دی۔ پسنی میں 30 سے زائد لوگوں نے چاند دیکھا، پسنی میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/546741