
دی نیوزکے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے، کیونکہ پاکستان کو اب تک متحدہ عرب امارات سے اضافی ایک ارب ڈالرز کے حوالے سے تصدیق نہیں مل سکی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی راہ میں اب تک ایک رکاوٹ موجود ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کی رات اس نمائندے کو بتایا حکومت نے اماراتی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے کیے اور اضافی ایک ارب ڈالرز کے حصول کیلئے معاملات پراسیسنگ کے مراحل میں ہیں۔
ایک اور سینئر عہدیدار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اب تک تصدیق نہیں کی اور یہی بات اسٹاف لیول معاہدے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جب ان سے پیٹرول پر سبسڈی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا اس پر عمل نہیں ہو سکتا لہٰذا یہ بات معاہدے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔
دوسری جانب ذرائع سے کہا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔
وزرت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imahshaishasa.jpg
Last edited by a moderator: