
یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے پر سپورٹس حلقوں سے بھی ردعمل آنے لگا، ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کےصدر کی جانب سے بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلےگی، جبکہ یہ فیصلہ روسی جارحیت کے باعث کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ24 مارچ کو ماسکو میں پولینڈ نے رو س کے خلاف ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا ۔
علاوہ ازیں، روس کی طرف سے یوکرین پر حملوں کے خلاف کھلاڑیوں کی لفظی گولہ باری بھی جاری ہے، چار بار ایف ون چیمپئن جرمن ڈرائیور سباسچئن ویٹل نے ستمبر میں شیڈول فارمولا ون کار ریس کی مخالفت شروع کر دی۔
دوسری جانب یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن – یوئیفا - حکام نے فٹبال چیمپئنز لیگ فائنل جو کہ روس کے شہر سینٹ پٹزبرگ میں کھیلا جانا تھا، اس کو روس سےمنتقل کرنے پر بھی غور شروع کر دیا، روسی فٹبالر فیدور سمالوف اپنے ہی حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور جنگ مسلط کرنے کی مذمت کردی۔
دوسری جانب جنگ شروع کیے جانے کے حوالے سے یورپا لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ’’ہیپی تھرسڈے ایوری ون‘‘ پر مداحوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
اس کے برعکس یوکرین کے سابق ورلڈ چیمپئن باکسر ولادی میر کیلچکو نے کہا کہ روس نے پوری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ کہ روسی جنگ کے باوجود یوکرین مضبوط رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11olanrussiafootball.jpg