
کراچی ایئر پورٹ پر لیبیا ،یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملزم نے متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوایا تھا، ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ بھی درج تھا، تاہم گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کئی ماہ سے روپوش تھا۔
خیال رہےکہ لیبیا سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانی تارکین وطن کی کشتی یونان میں حادثے کا شکار ہوگئی ہے، کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 کو ہی زندہ بچایا گیا ہے، یونانی حکومت نے ریسکیو آپریشن بند کرکے تمام افراد کو مردہ قرار دیدیا ہے۔
جاں بحق پاکستانی شہریوں کے لواحقین کی جانب سے ایف آئی اے کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں کی معلومات فراہم کردی ہیں جس کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10greeceinssaanaiismgu.jpg