یوفون ، ٹیلی نار کے بعد ایزی پیسہ ایپلی کیشن بھی خریدنےکا خواہاں

unfon111h13.jpg


یوفون نے مشہور ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے بعد ایزی پیسہ ایپلی کیشن بھی خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوفون پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کی سب سے پہلی موبائل بینکنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایزی پیسہ کو خریدنے کیلئے نان بائنڈنگ آفر دیدی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1772949793670602799
یوفون ذرائع نے اس آفرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوفون نے ٹیلی نار کو خریدنے کےبعد اب ایزی پیسہ فنانشل سروسز ایپلی کیشن کو خریدنے کیلئے بھی دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایزی پیسہ ایپلی کیشن اس وقت پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد صارفین کو سروسز فراہم کررہی ہے، یوفون اور ایزی پیسہ کے درمیان ڈیل فائنل ہونے کی صورت میں ایزی پیسہ کو یو بینک میں ضم کیےجانےکا قوی امکان ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یوفون کی جانب سے دی جانے والی نان بائنڈنگ آفر کے جواب میں آئندہ چند روز میں ٹیلی نار و ایزی پیسہ کی جانب سے جواب سامنے آجائے گا، جس کے بعد قانونی معاملات نمٹائے جائیں گے۔