یورپی یونین نے پاکستان کو 'ہائی رسک' ممالک کی فہرست سے نکال دیا

8eupakisathinghrisk.jpg

یورپی یونین نے ایف اے ٹی ایف کےفیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو 'ہائی رسک' ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یورپی یونین کے پاکستان ڈیلی گیشن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک اور مثبت پیش رفت ہے، گزشتہ برس ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے متعلق فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی یونین نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640983429360807937
یورپی یونین پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات پر اس فہرست میں ڈالا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حما داظہر نے یورپی یونین کے ا س فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اپریل2022 میں ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط کی تکمیل کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1641029289603657728
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارا ملک ہمارے دور میں کی گئی مشترکہ کوششوں کے فوائد حاصل کر رہا ہے۔
 

urduamazing

New Member
کپتان کا 10 لاکھ والا صحت کارڈ 💳 لوگوں میں زندگی بانٹتا تھا۔۔۔
جبکہ
پی ڈی ایم کا 10 کلو آٹے کا تھیلا 👜 عوام میں موت بانٹ رہا ہے ۔