
یورپی یونین نے ایف اے ٹی ایف کےفیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو 'ہائی رسک' ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یورپی یونین کے پاکستان ڈیلی گیشن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک اور مثبت پیش رفت ہے، گزشتہ برس ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے متعلق فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی یونین نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یورپی یونین پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات پر اس فہرست میں ڈالا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حما داظہر نے یورپی یونین کے ا س فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اپریل2022 میں ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط کی تکمیل کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارا ملک ہمارے دور میں کی گئی مشترکہ کوششوں کے فوائد حاصل کر رہا ہے۔