
مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے ایک تازہ ترین فوٹوشوٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متعدد ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اپنے ایک تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر وویڈیوز شیئر کی جس میں وہ ایک مشہور برانڈ کا سیاہ مخمل کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں، جدید فیشن کے حساب سے ڈیزائن کیے گئے اس لباس کے حساب سے یمنیٰ کا میک اپ اور ہیر اسٹائل بھی ترتیب دیا گیا تھا۔
اپنی معصومیت اور سادگی کی وجہ سے مداحوں کی دل میں جگہ بنانے والی یمنیٰ زیدی کا یہ بولڈ انداز ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو پسند نا آیا اور صارفین نے یمنیٰ کو پیسے اور شہرت کی خاطر اپنی عزت نا کھونے کے مشورے دے ڈالے۔
انسٹاگرام صارفین نے یمنیٰ زیدی کو سلیو لیس لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں آپ کو اس لیے پسند کرتا تھا کیونکہ آپ ایسے لباس پہننے سے گریز کرتی تھیں۔

ایک صارف نے یمنیٰ کو ایسے لباس نا پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انداز آپ کی شخصیت پر جچتے نہیں ہیں۔

شیخ نامی صارف نے کہا کہ یہ لباس بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔

ندا نواز نے کہا کہ میں کچھ روز پہلے ہی یہ سوچ رہی تھی کہ عائزہ خان اور یمنیٰ نے کبھی سلیو لیس لباس نہیں پہنے، مگر اب ایسا لگتا ہے پیسے کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔

شمائل نامی صارف نے کہا کہ پیسے یا شہرت کیلئے ایسے کپڑوں کا انتخاب مت کریں،اپنی اہمیت کو داؤ پر مت لگائیں۔

وردہ علی نے کہا کہ عزت یا شہرت کے بعد کیا کمی رہ جاتی ہے کہ یہ سب کرنا پڑجاتا ہے؟

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4ynusnsnkzkiaijsdgdjhd.png