یحییٰ خان پارٹ ٹو اوپر آ کے بیٹھ گیا ہے، عمران خان

1imrankhankomukamamtafseelmilgai.png


اڈیالہ جیل، راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل میں ملاقات کے دوران کارکنوں پر ہونے والے مبینہ ریاستی تشدد اور فائرنگ کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عمران خان نے اس واقعے کو جمہوری اقدار کے منافی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

عمران خان نے جیل میں اپنی فیملی اور وکلا سے ملاقات کے بعد کہا، "کل جو لوگ مجھ سے ملے ہیں جیل میں انہوں نے جو مجھے تفصیلات فراہم کی تھیں وہ پوری نہیں تھیں، آج مجھے ساری تفصیلات ملی ہیں۔ آج جو میرے فیملی کے لوگ آئے ہیں اور میرے دیگر وکلا آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں اور کس طرح سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔"

انہوں نے انکشاف کیا کہ، "مجھے انہوں نے بتایا ہے کہ 12 لوگوں کی شہادت کی تفصیلات آگئی ہیں اور مزید بھی شہادتوں کا بتایا جا رہا ہے کہ اور بھی لوگ ہو سکتے ہیں۔"

عمران خان نے سیاسی احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے کہا، "سیاسی ورکروں کا احتجاج ایک جمہوری عمل ہے۔ ریاست کی طرف سے نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں چلانا دنیا کی کس جمہوریت میں ہوتا ہے؟"

https://twitter.com/x/status/1863904060325187820
انہوں نے پارٹی کے اندر موجود کنفیوژن پر بات کرتے ہوئے کہا، "شہادتوں اور احتجاج کے حوالے سے پارٹی میں جو کنفیوژن ہے اس پر میں یہی کہوں گا کہ بیرسٹر گوہر خان کو یا تو چیزوں کی سمجھ نہیں یا اندازہ نہیں ہے کہ اصل ہمارے ساتھ اور ورکروں کے ساتھ ہوا کیا ہے۔"

عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہوئے کہا، "بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے۔ اس نے جو کیا میری ہدایات کے مطابق کیا اور یہ سیاست نہیں، جہاد ہے۔"

https://twitter.com/x/status/1863949064791822591
انہوں نے عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا، "ہم اس پر پورے زور سے آواز اٹھائیں گے۔ ہم ہر انٹرنیشنل فورم پر جائیں گے اور ہر سطح پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔"

عمران خان نے اس واقعے کو جنرل یحییٰ خان کے دور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا، "کیونکہ یہ جو بربریت ہوئی ہے دنیا میں کسی جگہ نہیں ہوا اور یہ یحییٰ خان پارٹ ٹو اوپر آ کے بیٹھ گیا ہے۔"

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا، "میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں۔ ہم اس کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران بشمول شہباز شریف اور محسن نقوی پر FIR کٹوائیں- دنیا کے کس ملک میں جمہوری احتجاج پر یوں سیدھے فائر کھولے جاتے ہیں؟

شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ 9 مئی کی طرح شواہد غائب نہ کیے جا سکیں-

میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں- جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں-

جہاں تک آپریشن کی کامیابی اور ناکامی کا سوال ہے تو آپریشنز تو بندوق کے زور پر کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ لال مسجد آپریشن بھی کامیاب ہی تھا ، یحیی خان نے بھی آپریشن کامیاب کیا تھا مگر اس کے ایک ماہ بعد ملک دو ٹکڑے ہو گیا تھا ۔ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت دیر پا ہو گا


https://twitter.com/x/status/1863904060325187820
https://twitter.com/x/status/1863925051319259514
https://twitter.com/x/status/1863996963420536833
 
Last edited by a moderator:

Back
Top